انٹرنیٹ پر آپ کا ڈیٹا اکٹھا کر کے آپ کی پروفائل تیار کی گئی ہے۔ سب سے پہلے ایک سے دس کے درمیان کوئی ہندسہ سوچ لیں۔ یہ ہندسہ تین نہیں ہونا چاہیۓ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی اور ہندسہ ہو سکتا ہے۔ اب اپنی تیار شدہ پروفائل کو غور سے پڑھ لیں۔
آپ آزارانہ سوچ رکھتے ہیں اور سنی سنائی باتوں کو بغیر تسلی بخش ثبوت کے نہیں مانتے
آپ اس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ دوسرے آپ کو پسند کریں
آپ خود اپنا کئی بار تنقیدی نگاہ سے جائزہ لیتے ہیں
آپ میں بہت کچھ کر گزرے کی صلاحیت ہے لیکن آپ اس کا پورا فائدہ نہیں اٹھا سکے
آپ میں کچھ خامیاں ہیں لیکن عام طور پر آپ اسے دوسروں سے چھپا لیتے ہیں
باہر سے دیکھنے والوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتے مگر اندر سے آپ کچھ پریشان ہیں اور بعض اوقات کنفیوژن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں
کوئی بھی فیصلہ کر لینے کے بعد آپ کو بار بار شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ غلط تو نہیں ہو گیا
آپ کو تبدیلی اور ورائٹی پسند ہے۔ یکسانیت اور پابندیاں آپ کو پریشان کرتی ہیں
آپ کو دوسروں کے ساتھ بیٹھنا اور باتیں کرنا اچھا لگتا ہے لیکن کئی بار آپ تنہا اور خاموش رہنا پسند کرتے ہیں
آپ کی زندگی کی کچھ خواہشیں ایسی ہیں جو آپ خود سمجھتے ہیں کہ پوری نہ ہو سکیں گی
اگرچہ کبھی کبھار آپ خودغرضی کا مظاہرہ کر جاتے ہیں مگر بنیادی طور پر آپ کھلے دل کے اور دوسروں کے لئے قربانی دینے والے انسان ہیں

اگر آپ کو اس پروفائل اور اپنے آپ میں کچھ مماثلت نظر آ رہی ہے تو گھبرائیے مت، اسے انٹرنیٹ کے ڈیٹا سے تیار نہیں کیا گیا بلکہ اسے بارنم ایفیکٹ کہتے ہیں۔ یہ نفسیات کا موضوع ہے اور اس کو بہت سے 'ماہرین' اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتے ہیں جو لوگ اس بزنس میں کامیاب ہیں، ان کے راہنما اصول۔
1۔ اعتماد۔ چال ڈھال، شکل صورت، اور بات چیت کا ایسا انداز جو آپ کی باتوں کو معتبر بنائے
2۔ سوشل شماریات سے واقفیت۔ عمر، تعلیم، سوچ، جنس، علاقے وغیرہ کے حساب سے اس کے سوشل سٹرکچر اور مسائل کے امکانات کا علم
3۔ اپنی صلاحیت کے متعلق پہلے سے بڑے دعوے نہ کرنا تا کہ دوسرا آپ کو چیلنج نہ کرے
4۔ جس کی ریڈنگ کر رہے ہیں، اس کا تعاون پہلے سے حاصل کر لینا۔ مثلا، اسے بتا دینا کہ کامیابی کے لئے اس کا تعاون درکار ہو گا اور پھر اپنے مبہم جملوں کو اس سے مکمل کروانا
5۔ کسی چیز کا استعمال۔ یہ اس کی ہتھیلی کی لکیریں ہو سکتی ہیں، کاغذ پر بنی آڑی ترچھی لکیریں یا پھر کوئی کارڈ۔ ہاتھ تھامنے سے ایک اور فائدہ اگلے کے ری ایکشن کو جانچنے کا ہوتا ہے
6۔ جس قسم کے جملے اوپر پوسٹ میں لکھے ہیں، ان کا اچھا ذخیرہ
7۔ مخاطب کا اچھا مشاہدہ۔ ابتدائی مبہم جملوں سے اندازہ کیا جاتا ہے کہ اس کی دلچسپی کس جانب ہے اور پھر اس طرف گفتگو کا رخ موڑا جاتا ہے
8۔ فشنگ اور کانوں کا استعمال۔ بولنے کے دوران توقف کر کے کلائنٹ کو بولنے کا موقع فراہم کرنا تا کہ وہ اپنی تصویر خود ہی مکمل کرتا جائے
9۔ ڈرامائی عنصر۔ لفظوں کا ڈرامائی استعمال اور ان کے گرد ذہنی تصویریں بنانے کی صلاحیت
10۔ بولنے کے دوران کلائنٹ کو یہ تاثر دینا کہ آپ جتنا بتا رہے ہیں، اصل میں اس سے زیادہ جانتے ہیں
11۔ بیچ بیچ میں کلائنٹ کی تعریف۔ کسی کا بھی دفاع کمزور کرنے کا یہ صدیوں پرانا نسخہ ہے
12۔ سنہری اصول۔ کلائنٹ کو وہ بتانا جو وہ سننا چاہتا ہے

نوٹ نمبر ایک: آپ نے شروع میں جو ہندسہ سوچا، وہ اگر سات تھا تو آپ ایسا سوچنے والے پچاس فیصد لوگوں میں ہیں
نوٹ نمبر دو: یہ کولڈ ریڈنگ کا تعارف تھا لیکن اس کو پڑھ کر آُپ کا ارادہ نیا 'کاروبار' شروع کرنے کا ہے، تو پوسٹ کا یہ مقصد قطعی نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں