باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

ٹماٹر کی کیچپ


کھانا کھاتے ہوئے آپ نے مزا لینے کے لئے ٹماٹر کی کیچپ ڈالنے کی کوشش کی۔ جھٹکتے جا رہے ہیں اور یہ نکلنے کا نام نہیں لے رہی اور پھر ایک زوردار جھٹکا مارا تو اچانک بہت سے نکل آئی۔ اب اس سے چڑھنے والے غصے کو فزکس کی نگاہ سے دیکھ لیتے ہیں۔
اگر غور کیا جائے تو یہ خود بڑی عجیب چیزیں ہے۔ کیا یہ ٹھوس ہے یا مائع؟ اگر ٹھوس ہوتی تو کبھی بوتل سے نہ نکلتی اور اگر مائع ہوتی تو پھر پہلی باری میں ہی نکل جاتی۔ فزکس کے حوالے سے دیکھیں تو یہ نان نیوٹونین فلوئیڈ ہے اور یہ کتنا گاڑھا ہو گا، اس کا انحصار کئی چیزوں پر ہے جس میں سے ایک اس پر لگایا جانے والا زور ہے اور ایک اور وقت۔ اس قسم کے کئی اور فلوئیڈ بھی ہیں لیکن اس کی حالت ان میں سے بھی منفرد ہے اور اس کی وجہ ٹماٹر کی اپنے بائیومالیکیول ہیں۔ جب یہ اپنا گاڑھا پن بدلتا ہے تو یہ تبدیلی یکایک ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ اچانک بہت سی نکل گئی ہے۔
سائنس کے جس شعبے سے اس کا مطالعہ کیا جاتا ہے، وہ سسپنشن رہیولوجی ہے۔ کیا ہم ٹماٹر کی کیچپ کے بہنے کی سائنس کو مکمل طور پر جانتے ہیں، تو اس کا جواب ہے کہ نہیں، اس میں بھی ابھی کچھ کھلے سوال ہیں۔
اب دوسرا سوال۔ ٹماٹر کی کیچپ کا ذائقہ کیا ہے؟ میٹھا، کھٹا، نمکین، کڑوا یا سیوری۔ اس پر سوچیں اور اگر سمجھ نہ آئے تو پھر میلکم گلیڈول کا نیچے لنک میں دیا گیا آرٹیکل پڑھ لیں۔
اس کو بوتل سے نکالنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اس کے لئے پھر نیچے کی پوری ویڈیو دیکھیں تا کہ نکالنے کے ٹھیک طریقے کی بھی سمجھ آ سکے کہ ایسا ہی کیوں۔
کیچپ کے بارے میں میلکم گلیڈول کا آرٹیکل۔ کچھ لمبا ہے لیکن بہت دلچسپ
https://www.newyorker.com/…/2004/09/06/the-ketchup-conundrum
اس کو ڈالنے کا طریقہ جاننے کے لئے اور اس کی سائنس کے لیے
https://youtu.be/KB43fM_ozKQ
بلجیئم میں اس پر ہونے والی تحقیق
https://lirias.kuleuven.be/…/MoelantsCardinaelsFoodBioproce…
ایک اور نان نیوٹونین فلوئیڈ اووبلیک پر مختصر ویڈیو
https://youtu.be/1scLFg22gZo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں