باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 18 اکتوبر، 2018

ایک خوبصورت تصویر - دنیا کی معیشت




خوبصورتی کی تعریف آسان نہیں۔ تناسب، سمٹری، سٹرکچر کی ریشو، اس قسم کی چیزوں سے اس کو بیان کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اگر کسی چیز کو اپنے جال میں اس طرح پھنسانا کا طریقہ یہ ہے کہ ایک تصویر میں اتنی معلومات ہو کہ آپ اسے واقعی دیکھتے رہ جائیں۔ یہ فن معلومات کی کمیونیکیشن کا ہے اور معلومات، ڈیٹا اور علم کو تصویری صورت میں اس طرح پیش کر دینا کہ آپ اس کو دیکھ کر اپنا مطلب نکال لیں، یہ انفوگرافکس ہیں اور ساتھ لگی تصویر اس کی مثال۔ اعداد کے مقابلے میں اچھی تصویر سے معلومات اخذ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کی ایک تصویر ساتھ لگی ہے جو عالمی معیشت میں 2017 میں ہر ملک کا حصہ دکھا رہی ہے۔

اس میں ہر برِاعظم کو الگ رنگ سے دکھایا گیا ہے اور ہر ملک کے حصے کا سائز اس کی اکانومی کے سائز کے حساب سے دکھایا گیا ہے۔ اسی کا اٹھارہ ماہ پہلے کی صورتحال نیچے دئے گئے لنک سے۔

ان دونوں کا موازہ بتات ہے کہ اگرچہ چین اور امریکہ کے درمیان ابھی خاصا گیپ ہے لیکن یہ کم ہو رہا ہے۔ دوسری اہم تبدیلی یہ کہ انڈیا فرانس سے آگے نکل کر اب چھٹے نمبر پر آ گیا ہے اور اگر یہی گروتھ ریٹ رہا تو اگلے سال برطانیہ سے بھی آگے نکل سکتا ہے۔ پہلے دس ممالک میں ہونے والی دوسری تبدیلی برازیل کا اٹلی سے آگے نکل کر آٹھویں نمبر پر آنا ہے۔

کیا اس تصویر میں کچھ اور بھی دلچسپ نظر آتا ہے؟

اس سے اٹھارہ ماہ پرانی تصویر یہاں سے
https://howmuch.net/articles/the-global-economy-by-GDP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں