باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 18 دسمبر، 2018

قدرتی آفات سے جنگ

ساتھ لگی تصویر پچھلی صدی سے آج تک ہر عشرے میں ہونے والی اموات کی ہے۔ یہ اموات وہ ہیں جو قحط، سیلاب، زلزلے، طوفان، آتش فشاں، طوفان جیسی قدرتی آفات سے ہوئیں۔ 1931 میں چین میں آنے والے سیلاب اور سوویت دور کے قحط انسانی تاریخ کی سب سے بڑا آفات رہی ہیں لیکن اب ہم بڑی حد تک ان پر قابو پا چکے ہیں۔ 

یہاں پر یہ بھی یاد رہے کہ یہ تعداد absolute ہے۔ پچھلی صدی کے آغاز پر دنیا کی آبادی صرف ایک ارب ساٹھ کروڑ تھی۔ اگر شرح کے حساب سے دیکھا جائے تو قدرتی آفات سے نمٹنے کی ہماری اجتماعی صلاحیت پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے۔ بدلتے موسم کے ساتھ خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انسان اور قدرت کی یہ جنگ جاری رہے گی اور یہ جنگ آسان نہیں لیکن یہ تصویر بتاتی ہے کہ اس جنگ کو بھی اپنے حق میں کیا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں