باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 31 دسمبر، 2019

داعش ۔ تاریخ کی تصویریں


اوپر بائیں ۔ احمد فضیل الخلیلہ (مستقبل کے زرقاوی) اپنی والدہ کے ساتھ کھڑے تصویر کھچوا رہے ہیں۔ والدہ نے اپنا دوسرا بچہ گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
اوپر دائیں ۔ زرقاوی افغانستان جانے سے قبل۔ اس سے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے افغان جنگ کا حصہ بننے کے لئے پشاور کا سفر کیا
نیچے بائیں ۔ زرقاوی کی اردن جیل میں لی گئی تصویر
نیچے بائیں ۔ یہ فریم القاعدہ عراق کی پراپیگنڈہ ویڈیو سے لیا گیا، جس میں زرقاوی کو لوگوں سے ملاقات کرتے، خوش گپیاں کرتے، پلاننگ کرتے اور ہتھیار چلاتے دکھایا گیا۔

اوپر بائیں ۔ پرنس عبداللہ اپنے والد شاہ حسین کو آرائشی خنجر دیتے ہوئے۔ اس وقت عبداللہ فوج میں افسر تھے
اوپر دائیں ۔ اردن کے شاہ عبداللہ اور ان کی اہلیہ ملکہ رانیہ 2010 میں آفیشل پورٹریٹ کے لئے پوز کر رہے ہیں۔
نیچے بائیں ۔ گیارہ ستمبر کے ایک ماہ بعد شاہ عبداللہ دوئم وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کر رہیں ہیں۔ دونوں ممالک میں تعلقات اچھے رہے لیکن عبداللہ نے جارج بش کو وارننگ دی تھی کہ عراق پر حملہ اس خطے میں پنڈورا بکس کھول دے گا۔ اس تصویر کو داعش نے اپنے پراپیگنڈا میٹیرئل میں بھی استعمال کیا
نیچے دائیں ۔ شاہ عبداللہ دوئم قتل کئے گئے پائلٹ معاذ الکساسبیہہ کے والد کے ساتھ ان کے گھر کے باہر افسوس کر رہے ہیں

اوپر دائیں ۔ نوجوان ابراہیم البدری (جو البغدادی کے نام سے مشہور ہوئے)، عراق جنگ سے پہلے
نیچے دائیں ۔ کیمپ بکا میں ابوبکر البغددی کی فروری 2004 میں لی گئی تصویر۔ مزاحمت کرنے والے گروپ ممبران کے ساتھ گرفتار ہوئے اور دس ماہ اس جگہ پر رہے
نیچے بائیں ۔ موصل کی النوری کی عظیم جامع مسجد میں داعش کے لیڈر البغدادی اسلامی خلافت کے قائم ہونے کا اور اپنی خلیفہ بن جانے کا اعلان کرتے ہوئے
نیچے دائیں۔ البغدادی کی جاری کردہ آخری ویڈیو جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ داعش کو کئی جگہ پیچھے ہٹنا پڑا ہے لیکن دشمن کو شکست دی جائے گی۔
 

اوپر بائیں ۔ زرقاوی درمیان میں کھڑے ہیں۔ نیچے نک برگ بیٹھے ہیں۔ 2004 میں ویڈیو سے لیا گیا منظر۔ یہ طریقہ جو زرقاوی کا سگنیچر بنا، اس کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس کے بعد اس طرح کی ویڈیوز آتی رہیں اور اس طریقے کو کاپی دوسروں نے کیا
اوپر دائیں ۔ عراق میں اقوامِ متحدہ کا ہیڈکوارٹر اب ملبے کا ڈھیر ہے۔ یہاں پر ہونے والے خودکش ٹرک حملے میں مشن چیف سمیت بائیس افراد ہلاک ہوئے۔ یہ القاعدہ عراق سے منسلک ابتدائی حملوں میں ہے۔
نیچے بائیں ۔ ناکام خود کش حملہ آور ساجدہ الرشاوی اپنی خودکش جیکٹ دکھا رہی ہیں جو 2005 میں کئے گئے حملے میں پھٹ نہ سکی۔ یہ تصویر دی جورڈن ٹائمز سے لی گئی ہے۔
نیچے بائیں ۔ داعش کی پراپیگنڈا ویڈیو سے منظر جس میں معاذ الکساسبیہہ کو دکھایا جا رہا ہے۔ بعد میں انہیں یہیں پر زندہ نذرِآتش کر دیا گیا۔

اوپر بائیں۔ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف حماة میں ہونے والا بڑا مظاہرہ جولائی 2011 میں ہو رہا ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے مطالبے پر خونی ردِ عمل یہاں پر خانہ جنگی چھیڑے جانے کا سبب بنا۔
اوپر دائیں ۔ داعش کے فوجی رقہ کی سڑک پر مارچ کرتے ہوئے۔ مغربی شام کا شہر 2013 میں داعش کے پاس آیا اور اس حکومت کے پاس آنے والا پہلا شہر تھا۔
نیچے بائیں ۔ داعش کے نظامِ انصاف کی جھلک۔ شام اور عراق میں شہر کی نمایاں جگہ پر سزائے موت دی جاتی تھی۔ سر قلم سے مصلوب کئے جانے تک کے طریقے استعمال ہوتے تھے۔ یہاں پر رقہ شہر کے مین سکوائر میں نوجوان کو مصلوب کیا جا رہا ہے
نیچے دائیں ۔ داعش کی گاڑیوں کا قافلہ عراقی صحرا کو 2014 کے اوائل میں پار کر رہا ہے۔ یہاں پر موصل اور انبار کے صوبے کے بڑے علاقے پر کامیابی سے قبضہ کر لیا گیا تھا۔


بائیں ۔ زرقاوی کے بعقوبہ کے قریب گھر کا ملبہ۔ فائٹر طیارے نے اس کو نشانہ بنایا تھا۔ زرقاوی اس حملے میں انتقال کر گئے تھے۔
دائیں ۔ ادلب میں باریشا کا مقام۔ امریکی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں بغدادی انتقال کر گئے تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



اس سیریز کو پڑھنے کیلئے

اردن
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_19.html

الجفر کا قیدی
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_20.html

عراق کی جنگ
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/7-2003-19-85-2004-2-2004-29-2004.html

بڑا حملہ
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_21.html

ویڈیو
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_22.html

شادی کے مہمان
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_23.html

تاریخِ عراق کا اِک باب ختم ہوا
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_24.html

داعش ۔ پس منظر
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_25.html

داعش ۔ میدانِ عمل میں
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_26.html

رقہ کی فتح
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_27.html

خلافت کا قیام
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_1.html

پائلٹ
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_28.html

انجام
https://waharaposts.blogspot.com/2019/12/blog-post_29.html

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں