باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

طوفان کے دہانے پر ۔ زندگی (26)


طوفان کے دہانے پر ۔ زندگی (27)
ایک بادبانی کشتی خشکی پر کھڑی ہے۔ اس کو سیدھا رکھنا ہے کہ ایک سائیڈ نہ گرے۔ یہ باریک سا توازن ہے جو ایٹموں کی قطار پر ہوا ہے۔ چھوٹا سا واقعہ اس پوری کشتی پر اثر ڈالے گا اور اسے ایک طرف گرا دے گا۔ اب تصور کریں کہ اس کشتی کے زیرک کپتان نے بہت ہی ہوشیار اور حیرت انگیز طریقے تلاش کر لئے ہیں کہ وہ ان چھوٹے واقعات، سپرپوزیشن، ٹنلنگ، انٹینگلمنٹ، کوہرنس سے سفر کے دوران فائدہ اٹھا سکے۔ لیکن اس نازک حالت میں باریک سا جھونکا بھی اسے گرا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ ہوا کا ایک مالیکیول بھی پوری کشتی الٹا سکتا ہے۔ انجینیر نے اس کا طریقہ یہ ڈھونڈا ہے کہ اس کو بند ڈبے میں رکھا جائے جہاں کوئی مالیکیولر حرکت اس کا توازن بگاڑ نہ سکے۔ لیکن ایک ماہر سمندری کپتان کو معلوم ہے کہ اس کشتی کو سیدھا رکھنے کا ایک اور طریقہ بھی موجود ہے اور وہ طریقہ سمندر کا متلاطم تھرموڈائنامک پانی ہے۔

کشتی آخر پانی میں ہی کیوں مستحکم رہتی ہے، خشکی پر کیوں نہیں؟ مالیکیولر سطح پر اس کے استحکام کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتی۔ خشکی پر تو انجینیر اسے ہر قسم کے مالیکیولر ارتعاش سے بچا رہا تھا لیکن سمندر میں ہر طرف اسے مالیکیول ٹکرا رہے ہیں۔ اس کا جواب بے ترتیبی سے ترتیب کا ہے۔ ہر طرف سے ٹکرانے والے ان گنت رینڈم مالیکیول کے وجہ سے ہی تو یہ توازن برقرار ہے جو ایک دوسرے کا اثر کینسل کر رہے ہیں۔

لیکن کشتیاں الٹ بھی سکتی ہیں۔ سمندروں میں بھی۔ فرض کریں کہ کپتان نے بادبان نہیں کھولے۔ ایک طرف سے آنے والی لہر، زیادہ مالیکیول، اس کا استحکام خراب کر دیں گے۔ اس کے لئے کپتان بادبان کھولتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ اس کے ساتھ وہ ہوا کی طاقت کا فائدہ بھی اٹھا لے گا اور یہ اس کی کشتی کا توازن برقرار رکھے گا۔ پہلے نظر میں یہ حکمتِ عملی غلط لگتی ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہوا کے جھونکے بھی رینڈم ہوں گے۔ کبھی تیز، کبھی آہستہ، کبھی مخالف سمت میں۔ لیکن کپتان کو پتا ہے کہ زاویے کو کیسے ایڈجسٹ کرنا ہے، بادبان کے بھی اور ٹِلر کے بھی تا کہ کشتی اپنی ڈگر پر چلتی رہے۔ یہ طوفان کشتی الٹانے کے بجائے اسے مستحکم کر رہا ہے۔

زندگی بھی اس محاوراتی بادبانی کشتی کی طرح لگتی ہے۔ طوفانی پانیوں میں چالاک کپتان کی طرح۔ یہ جینیاتی پروگرام ہے جس نے اربوں سال میں طرح طرح کے گُر سیکھے ہیں۔ یہ کوانٹم اور کلاسیکل دنیا کے پانیوں کی الگ گہرائیوں میں سے راستہ بنا سکتا ہے۔ بجائے طوفان سے بچنے کے، اس مالیکیولر شور سے دوستی کر سکتا ہے۔ زندگی کی گہری جڑیں اسی عجیب کوانٹم دنیا کے اندر گڑی دِکھتی ہیں۔

سائنسدان کوانٹم کوہرنس کو برقرار رکھنے کے لئے مالیکیولر شور سے بچاوٗ کے طریقے ڈھونڈتے ہیں جو اس زیرک کپتان کی طرح ہے جو کشتی کو بند ڈبے میں رکھتا ہے کہ اس کو ہوا کا ایک مالیکیول بھی نہ ٹکرانے پائے، جبکہ بائیولوجی نے اسی شور کو اپنے مقصد کے لئے سدھا لیا ہے اور یہ ایک بہت ہی باریک توازن ہے۔ اس کا نظام صرف اور صرف اسی وقت چل سکتا ہے جب تک کوانٹم ڈی کوہرنس کے عمل کو دور رکھا جا سکے۔ اگر ایسا نہیں تو پھر یہ مکمل طور پر تھرموڈائنامکس کے رحم و کرم پر ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا یہ نکتہ نظر ہمیں زندگی کے بارے میں کوئی نئی بصیرت دیتا ہے؟ ہم یہاں تک پہنچ چکے تو ایک قیاس مزید کر سکتے ہیں۔ زندہ اور مرُدہ کے درمیان فرق کیا ہے؟ وائٹلزم تو دفن ہو چکا لیکن کیا یہ فرق وائٹل کوانٹم سپارک کا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ یہاں پر اعتراض کیا جائے کہ یہ سوڈوسائنس کے علاقے سے فلرٹ کرنے کے مترادف ہے لیکن مرکزی نکتہ یہ نہیں۔

ایک خلیے کی موت کیا ہے؟ حالیہ شواہد بتاتے ہیں کہ خلیے میں ہونے والی کوانٹم بوسٹڈ ایکٹیویٹی بحری جہاز کے عرشے پر ہونے والی ایکٹیویٹی کی طرح ہے جو زندگی کی غیرمعمولی صلاحیت برقرار رکھتی ہے جو تھرموڈائنامکس کے طوفانوں اور ہواوٗں کا سامنا ہے۔ اور گہرے کوانٹم رئیلم کے ساتھ رشتہ برقرار رکھتی ہے۔ لیکن کیا ہو اگر یہ ہوائیں زیادہ منہ زور ہوں۔ سفید اور رنگدار شور سے یہ ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ اور یہ محاوراتی کشتی ہچکولے کھانے لگے۔ یہاں تک کہ ترتیب والی کوانٹم دنیا سے ناطہ یہ ٹوٹ جائے۔ اس کنکشن کے بغیر کوہرنس، ٹنلنگ، اینٹینگلمنٹ، سپرپوزیشن، خلیے پر اثرانداز نہ ہو سکیں اور یہ ایک کلاسیکل آبجیکٹ بن جائے۔ ایک بار کشتی ڈوب گئی تو کوئی بھی طوفان اسی واپس تیرا نہیں سکتا اور اسی طرح ایک زندہ خلیہ جو مالیکیولر حرکات کے طوفان والے سمندر کے ہاتھ چڑھ گیا۔۔۔ کوئی جادو واپس کوانٹم کنکشن بحال نہیں کر سکتا۔ غرق ہو جانے والی کشتی کی طرح یہ خلیہ واپس ترتیب والی حالت کے ساتھ ناطہ نہیں جوڑ سکتا۔

کیا زندگی تھرموڈائنکس کے طوفان میں کشتی رانی کا نام ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 (جاری ہے)



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں