باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 3 جنوری، 2022

سن 2021 ۔ اہم کامیابیاں


چین نے ملیریا کا خاتمہ کر دیا۔ یہ چین کے لئے ستر سالہ کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ 1940 کی دہائی میں چین میں سالانہ تین کروڑ ملیریا کے کیس ہوتے تھے۔ اس سال یہ تعداد صفر پر آ گئی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اسے ملیریا فری ملک قرار دے دیا ہے۔
ری نیو ایبل توانائی نے بڑھنے کے ریکارڈ توڑ دئے۔ اس برس 290 گیگاواٹ کا اضافہ ہوا۔ یہ اس سال کے شروع میں کی گئی پیشگوئیوں اور توقع سے زیادہ تھا۔
مریخ پر پہلی بار ہیلی کاپٹر کی پرواز ہوئی۔ ناسا کے ingenuity ہیلی کاپٹر نے اپریل میں یہ کامیابی سے کی۔
دماغ اور کمپیوٹر کے انٹرفیس میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔ ایک مفلوج شخص کے محض سوچ کی بنیاد پر لکھنے میں کامیابی ہوئی۔ ایک بندر کو پونگ گیم کھیلنے میں۔
ایم آر این اے (mRNA) ٹیکنالوجی کی کامیابی بیماریوں سے بچاوٗ کے نئے طریقے غیرمقفل کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریکارڈ رفتار میں کووڈ ویکسین میں کامیابی ملی۔ اب نئی بیماریوں کی ویکسین بننا ممکن ہے۔
صاف فیوژن ٹیکنالوجی میں بڑے بریک تھرو ہوئے ہیں۔ اس دوڑ میں یورپ اور امریکہ کے بعد اب چین بھی مقابلے پر ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ ایک سال میں یہ دگنی ہوئی اور اس سال ستر لاکھ الیکٹرک گاڑیاں خریدی گئیں۔ ان میں سے نصف حصہ چین کا ہے۔  یہ tipping point تک اب جلد پہنچ سکتی ہے۔  
پروٹین فولڈنگ چیلنج کو حل کرنے میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے بڑی پیشرفت ہوئی۔ بائیولوجی اور پھر میڈیسن کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے۔
کرسپر ٹیکنالوجی نے بڑا قدم لیا۔ کئی جینیاتی بیماریوں کا سوئچ “آف” کیا جا سکے گا۔
کوانٹم کمپیوٹنگ میں بالآخر 100 کیوبِٹ کی رکاوٹ عبور کر لی گئی ہے۔
ہوا سے بنائی گئی بجلی کے سب سے بڑے فارم نے کام شروع کر دیا۔ اس سے تیرہ لاکھ گھروں کو بجلی مل سکے گی۔ برطانیہ میں سمندر میں قائم اس بجلی گھر کی تکمیل ۲۰۲۲ میں ہو گی۔
پچیس سال کی تیاری کے بعد دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیج دیا گیا۔
پلاسٹک ری سائیکل کرنے میں اہم بریک تھرو ہوا ہے۔ متروک پلاسٹک سے توانائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
محققین، سائنسدانوں، ہیلتھ کئیر پروفیشنل، رضاکاروں، حکومتی اداروں اور بہت سے لوگوں کی شاندار کوششوں کی وجہ سے انسانی تاریخ میں ویکسین کا سب سے تیزرفتار رول آوٹ ہوا۔ محض ایک سال کے عرصے میں دنیا بھر میں 4.4 ارب لوگوں کو ویکسین کی ایک یا ایک سے زائد ڈوز دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایک سال میں ہونے والی چند کامیابیاں ہیں جن پر یقیناً ہم فخر کر سکتے ہیں۔ اور امید رکھ سکتے ہیں کہ 2022 میں بھی ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔




ان سب خبروں کے لنک:


Malaria: https://bit.ly/3mtoRxq
NASA: https://go.nasa.gov/3yUl0yh
Renewable 1: https://bit.ly/3Etlhtg
Renewable 2: https://bit.ly/3eoaru3
BCI 1: https://bit.ly/3EtJgse
BCI 2: https://bit.ly/3FAdifd
mRNA: https://bit.ly/3xuL5Ss
Fusion power 1: https://bit.ly/3mnZxcp
Fusion power 2: https://bit.ly/3jKGFCM
Electric cars: https://bit.ly/32sLrzl
AI and biology: https://bbc.in/3yXJ9Ek
CRISPR: https://bit.ly/3mBfkUV
CRISPR context: https://bit.ly/3myY6rb
Quantum: https://bit.ly/3EGY9HX
Wind Farm: https://cnb.cx/32C78wF
Space Tourism: https://bit.ly/3sCkq78
Webb Telescope: https://bit.ly/3ezGAi0
Plastic: https://bit.ly/312Snm8
COVID: https://go.nature.com/3JghZgu

یہ فہرست مارٹین ہاربیک کی مرتب کردہ ہے۔ ان کا لنک یہ رہا۔
https://www.linkedin.com/in/harbech/

 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں