باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 1 مارچ، 2023

پیالی میں طوفان (80) ۔ موسم اور جھکا ہوا مدار


خزاں کی نرم صبح، سردی کی یخ بستہ ہوا، گرمی کی دھوپ، بہار کے پھول، چھوٹے بڑے ہوتے دن ۔۔۔ پاکستان میں موسموں کا یہ سالانہ ردھم ہے۔ جانور، ہوا، پھل پھول، پودے اور آسمان ۔۔ آپ کو بتا دیتے ہیں کہ سال کا کونسا وقت ہے۔ اور موسموں کے اس تنوع کی بنیاد فزکس کا یہ اصول ہے کہ ایک بار کوئی چیز گھومنے لگے تو وہ اس وقت تک گھومتی رہے گی جب تک کوئی اسے روک نہ دے۔
اینگولر مومنٹم ایسی چیز ہے جس کو کنزرو رہنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شے خود بخود نہیں گھومنا شروع کر سکتی اور دوسرا یہ کہ اگر کوئی چیز گھوم رہی ہو تو پھر اس وقت تک رکے گی نہیں جب تک اسے روکا نہ جائے۔ روزمرہ کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ لٹو گھمائیں یا سکہ، یہ رک جاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ فرکشن ہے۔ لیکن جہاں پر فرکشن نہ ہو تو پھر یہ ہمیشہ کے لئے گھومتی رہے گی۔ اور زمین پر موسم اس وجہ سے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھومنے کی کوئی سمت ہوتی ہے۔ ایک محور جس کے گرد سب گھوم رہا ہو۔ زمین کا axis وہ فرضی لکیر ہے جو قطبِ شمالی سے قطبِ جنوبی کے درمیان ہے۔ لیکن زمین اپنے ماضی میں نظامِ شمسی کے ملبے کے ساتھ ٹکراتی رہی ہے۔ (خاص طور پر وہ بڑا تصادم جس کی وجہ سے چاند بنا)۔ زمین کا لٹو باقی نظامِ شمسی کے حساب سے سیدھا نہیں۔ تصور کیجئے کہ آپ نظامِ شمسی کو “اوپر” سے دیکھ رہے ہیں۔ سورج درمیان میں ہے جبکہ سیارے اس کے گرد ایک چپٹے پلین میں گردش کر رہے ہیں۔ زمین کا axis بائیں طرف جھکا ہوا نظر آئے گا۔ اور زمین اپنے اس جھکے ہوئے محور کے گرد گھوم رہی ہے۔ جب زمین سورج کے بائیں طرف آئی (ہمارے نقطہ نظر سے) تو اس کے ایکسز کا شمالی حصہ سورج سے دور اشارہ کر رہا ہے۔ لیکن چھ ماہ بعد، جب یہ سورج کے دائیں طرف آئی تو شمالی حصہ تو بائیں طرف ہی اشارہ کر رہا ہے لیکن اب یہ سورج کی سمت میں ہے۔ زمین کا یہ ایکسز کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قطبِ شمالی پر دھوپ یا تو زیادہ پڑے گی یا کم، اس کا انحصار اس پر ہو گا کہ یہ اپنے مدار میں کہاں پر ہے۔ اور موسم یہیں سے آتے ہیں۔ دن اور رات کا سائیکل اس وجہ سے ہے کہ زمین گھوم رہی ہے۔ جبکہ موسموں کا سائیکل اس وجہ سے ہے کہ اس کا مدار جھکا ہوا ہے۔
(جاری ہے)




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں