فزکس کچھ زیادہ توجہ لے لیتی ہے لیکن بہت سی ایجادات جنہوں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا، ان کا تعلق کیمسٹری سے ہے۔ کچھ ذکر ان میں سے پانچ اہم ایجادات کا۔
بھوک کا علاج ۔ ہیبر بوش پراسس سے
ہمارا جسم نامیاتی مادوں سے بنا ہے اور نائیٹروجن اس کا اہم جزو ہے۔ نائیٹروجن اگرچہ فراوانی سے دستیاب ہے لیکن اس کا ری ایکشن مشکل سے ہوتا ہے۔ قدرتی نائیٹروجن سائیکل اس قدر تیز رفتار نہیں کہ زمین پر اتنے انسانوں کو سپورٹ کر سکے۔ ہمارے جسم کی نائیٹروجن کا اسی فیصد فیکٹری میں بنتا ہے جو ہیبر بوش پراسس سے بنائی جاتی ہے۔ پچھلے سو برسوں میں عالمی بھوک میں کمی اور آبادی کا تیز رفتار اضافہ اس کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اس کی تفصیل نیچے دی گئی پوسٹ سے۔

موذی جراثیم پر برتری ۔ پنسیلین
اگر کبھی زنگ آلود کیل چبھنے یا کسی بیماری میں اینٹی بائیوٹک استعمال کئے ہیں تو یاد رکھیں کہ ایک وقت میں ان کے خلاف کوئی علاج نہیں تھا اور یہ جان لیوا ہو سکتا تھا۔ الیگزینڈر فلیمنگ نے پنسیلین کو ۱۹۲۸ میں دریافت کیا۔ اس سے دس برس کے بعد آسٹرلین فارماکولوجسٹ ہارورڈ فلورے اور ان کی ٹیم نے اسے قابل استعمال مقدار میں بنانے کا طریقہ دریافت کیا اور اس کے چھ سال کے بعد ایک کیمیکل انجینئیر نے اس ڈیزائن کو لے کر پہلی بار صنعتی سطح پر اس کی پروڈکشن شروع کی۔

سب سے عام میٹیرئیل ۔ پولیتھین
پانی کے پائپ، پیکنگ، کھلونوں اور طرح طرح کی جگہوں پر استعمال ہونے والا سب سے عام پلاسٹک پولیتھین ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار آٹھ کروڑ ٹن ہے۔ جرمن کیمسٹ ہاؤس پیشمین نے ۱۸۹۸ میں سب سے پہلے پولیتھین دریافت کیا لیکن اس کو بنانے کا قابل عمل طریقہ ۱۹۳۳ میں کیمیکل صنعتی جائنت آئی سی آئی نے دریافت کیا جس کے دو سال بعد اس کی پروڈکشن پہلی بار شروع ہوئی۔

سکرین جس پر آپ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ۔ لیکوئیڈ کرسٹل ڈسپلے
کیتھوڈ رے ٹیوب کا متبادل تیار کرنے پر سب سے پہلا بریک تھرو ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ کے دفاعی پروگرام میں ہوا۔ شروع کے ڈسپلے صرف زیادہ درجہ حرارت پر کام کرتے تھے۔ پھر ستر اور اسی کی دہائی میں ہل یونیورسٹی اور وزارت دفاع نے مل کر فائیو سی بی مالیکیول بنایا۔ ابتدائی ڈسپلے اسی کی بنیاد پر تھے۔ اب یہ مالیکیول کیلکولیٹر اور کچھ گھڑیوں کی سکرین میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ٹی وی، کمپیوٹر یا موبائل کی سکرین میں اس کے ڈیریویٹو استعمال ہوتے ہیں۔

خواتین کی صحت ۔ مانع حمل ادویات
پچھلے اسی برس سے ہارمون کی بنیاد پر بنی ادویات کی اہمیت کا اندازہ ہے لیکن ان کو بنانے کا سستا طریقہ نہیں تھا۔ اس وقت میں پروجسٹرون کا ایک گرام بنانے میں ایک ہزار ڈالر کی لاگت آتی تھی۔ رسل مارکر جو پینسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی میں آرگنیک کیمسٹری کے پروفیسر تھے، انہوں نے اس کو بنانے کا شارٹ کٹ ڈھونڈا۔ پروجسٹرون جیسے مالیکیول کی تلاش میں کامیابی میکسیکن شکرقندی میں ہوئی اور پھر اس کی مدد سے پہلی مانع حمل دوا تیار کی گئی۔

دلچسپی کے لئے ایک اور اضافہ۔ یوروپین خلائی ایجنسی کا سب سے اچھوتا پروگرام روزیٹا ایک شہابیے پر کیمسٹری کی لیباریٹری اتارنے کے بارے میں تھا۔ اس سے بڑا اچھا ڈیٹا حاصل ہوا جس کا تجزیہ کرتے ہوئے ابھی کئی برس مزید لگیں گے۔
ہیبر بوش پراسس کے بارے میں پرانی پوسٹ
https://www.facebook.com/groups/319577258210817?view=permalink&id=987872611381275&_rdr

کیمسٹری کی تاریخ کی کچھ اہم دریافتوں کے بارے میں
https://topyaps.com/top-11-famous-inventions-in-chemistry

ایجادات کی یہ فہرست رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی طرف سے ڈاکٹر مارک لارش نے تیار کی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں