باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

خلا کے نغمے


خلا خالی نہیں اور نہ ہی خاموش ہے۔ اس میں توانائی رکھنے والے چارجڈ ذرات ہیں جو الیکٹرومیگنیٹک فیلڈز کے زیرِ اثر ہیں اور یہ جس طرح کے ہیں، ویسی زمین پر کوئی چیز نہیں۔ زمین کا مقناطیسی فیلڈ ہے اور زمین کے گرد خلا پر یہ پھیلا ہوا ہے۔ جب چارجڈ ذرات اس میں داخل ہوتے ہیں تو یہ قدرتی ریڈیو ویوز بنا دیتے ہیں۔ انہیں پلازما ویوز کہتے ہیں اور سمندر کی لہروں کی طرح یہ بھی نرم و کرخت آوازوں کا ساز بجاتی ہیں۔ جس طرح ان کی وجہ سے ہم رنگوں کا کھیل قطبین پر اورورا کی صورت میں ننگی آنکھ سے دیکھ لیتے ہیں، لیکن ان آوازوں کو خلا میں آلات کی طرح سنا جا سکتا ہے۔
یہ پلازمہ ویوز خود کئی قسم کی ہیں۔ ان میں سے سب سے بنیادی لہریں وہ ہیں جو ہماری زمین کے قریب کے ماحول کے لئے اہم ہیں۔ ان کو سیٹی بجانے والی لہریں کہا جاتا ہے۔ زمین کا پلازما سفئیر سرد کثیف پلازما رکھتا ہے۔ جو لہریں اس میں سے گزرتی ہیں، ان کی اپنی ہی آواز ہے۔ پلازمہ سفئیر سے پرے جہاں پلازمہ گرم ہے اور کم کثافت رکھتا ہے، وہاں پر آواز اپنی ہے۔
خلا میں ان آوازوں کو سننے والا آلہ ایمفیسز ہے اور ان کو سننے کی وجہ یہ کہ اس سے تیز رفتار چارجڈ پارٹیکلز، وان ریڈی ایشن بیلٹ اور خلائی موسم کے بارے میں سمجھ بہتر ہو سکے۔ یہ معلومات ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائیٹس کے لئے اہم ہے۔
آئیں، اب یہ آوازیں سنتے ہیں
زمین کے ایٹموسفئیر میں بننے والی ریڈیو ویوز
https://soundcloud.com/…/chorus-radio-waves-within-earths-a…
سیٹی بجنانے والی لہریں
https://soundcloud.com/nasa/whistler-waves2
پلازمہ ویوز کا کورس
https://soundcloud.com/nasa/plasmawaves-chorus
پلازمہ سفئیر کی سسکاری
https://soundcloud.com/nasa/plasmaspheric-hiss
ارورل اکاؤسٹکس کے بارے میں جاننے کے لئے
http://research.spa.aalto.fi/projects/aurora/index.html



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں