باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

کیا یہ سچ ہے؟



کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ مندرجہ ذیل میں سے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟

۱۔ سورج کی طرف منہ کرنے سے چھینکیں آتی ہیں۔ ارسطو نے اپنی کتاب میں بھی اس کا ذکر کیا ہے اور اگر اس کی وجہ معلوم ہو گئی تو کچھ بیماریوں کا علاج ملنے میں مدد ہو سکتی ہے۔

۲۔ دنیا کا سب سے بڑا جاندار خشکی پر رہتا ہے اور اگر ذہن میں ہاتھی آ رہا ہے تو نہیں، وہ اس کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے۔ یہ جاندار پھپھوندی ہے جو ڈھائی ہزار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔

۳۔ سینا کے صحرا میں عرب بدو سیاہ لباس کیوں پہنتے ہیں؟ اس پر ہارورڈ یونیورسٹی میں تحقیق کی گئی اور پتہ لگا کہ ڈھیلا لباس سیاہ ہو یا سفید، صحرا کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔ یہ تحقیق دنیا کے معتبر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی۔

۴۔ کوئلے کی راکھ نیوکلئیر پلانٹ کے فاضل مادے سے خاصی زیادہ تابکاری رکھتی ہے۔ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر سے ایک میل کے فاصلے پر رہنے والے لوگوں کو نیوکلئیر بجلی گھر سے ایک میل کے اندر رہنے والوں کی نسبت تابکاری کے مضر اثرات کا زیادہ خطرہ ہے۔

۵۔ وہیل کا فضلہ اگر آپ کو مل جائے تو یہ آپ کو امیر بنا دے گا۔ کئی لوگ اس کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور اس کی اہمیت کا اندازہ صدیوں سے ہے۔ اس کا استعمال خوشبو اور دوائیاں بنانے میں ہے۔ عربی کے لفظ ‘عنبر’ کا تعلق بھی اس سے ہے۔

۶۔ بلیک ہول کھانا کھانے کے ساتھ گانے گاتے ہیں اور ان کو سننا ان کو سمجھنے میں مددگار ہو گا۔

نوٹ نمبر ایک۔ ان میں سے سب کچھ سچ ہے۔ ہر ایک کی تفصیل نیچے دئے گئے لنک سے پڑھ لیں
نوٹ نمبر دو: خواب یاد رکھنے کا سائنسی ٹوٹکا۔ اگر آپ کو اپنے خواب یاد نہیں رہتے تو سونے سے پہلے تین گلاس پانی پی کر سو جائیں۔ ایسا کرنے سے خواب کیوں یاد رہے گا، اس کی وجہ اب خود تلاش کریں۔

سورج سے چھینکیں آنے کو فوٹو سنیز ریفلکس کہتے ہیں
https://www.scientificamerican.com/article/looking-at-the-sun-can-trigger-a-sneeze/

دنیا کے سب سے بڑے جاندار کے بارے میں
http://www.bbc.com/earth/story/20141114-the-biggest-organism-in-the-world

بدوؤں کے لباس پر
https://www.nature.com/articles/283373a0

کاربن کی تابکاری پر امریکہ کی ماحولیاتی ایجنسی کی ویب سائٹ سے
https://www.epa.gov/radiation/tenorm-coal-combustion-residuals

وہیل کے فضلے پر
https://www.scientificamerican.com/article/strange-but-true-whale-waste-is-valuable/

گاتے بلیک ہولز اور ان کی خوراک پر
https://www.nasa.gov/feature/jpl/chorus-of-black-holes-sings-in-x-rays

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں