باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 6 مارچ، 2019

روشنی سے تیز رفتار حاصل کرنے کے تمام طریقے ۔ آسان الفاظ میں



خلا میں روشنی کی رفتار 299,792.458 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ یعنی کہ تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ سے تھوڑا سا کم۔ یہ رفتار کائنات میں کسی بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ کسی بھی طریقے سے معلومات پہنچنے کی حد ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی اس سے تیزرفتار حاصل کرنے کے بارے میں پڑھا ہو۔ فلموں میں دیکھا ہو یا بچپن میں کوئی ایسی کہانی کی کتاب میں پڑھا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ کسی نے فزکس کی مشکل اصطلاحات استعمال کر کے ایسا کئے جانے کے کوئی ممکنہ طریقے بھی بتائے ہوں۔ اس کی ساری فزکس کو ایک طرف رکھ کر بہت آسان الفاظ میں روشنی سے تیز رفتار پر معلومات پہنچنے کے تمام طریقوں کا خلاصہ۔

روشنی سے تیز رفتار حاصل کرنے کے کیا کیا طریقے ہیں؟
کوئی بھی نہیں۔

لیکن مجھے ایک طریقے کا پتا لگا ہے جس سے یہ حاصل کی جا سکتی ہے؟
دوبارہ اچھی طرح چیک کر لیں، غلطی مل جائے گی۔

کوئی غلطی نہیں ملی؟
کسی سے پوچھ لیں جو فزکس بہتر جانتا ہو، وہ غلطی نکال دے گا۔

میں خود پی ایچ ڈی فزکس ہوں، بار بار چیک کر لیا ہے، کوئی دوسرا بھی غلطی نہیں نکال سکا؟
مبارک ہو، آپ کا نوبل انعام پکا ہے۔ آپ پیپر لکھیں، چھپوائیں اور عالمی شہرت پائیں۔ فیس بُک پر کیا کر رہے ہیں۔

نیوٹرینو؟
نہیں

کوانٹم انٹیینگلمنٹ؟
نہیں

ناسا کی وارپ ڈرائیو؟
نہیں

ٹیکیون، کسمیر ایفیکٹ، ہارٹمین ایفیکٹ، مائیکروکواسار؟
نہیں

لیکن یہ تو ہماری ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔ ہو سکتا ہے مستقبل میں ہم فزکس کے قوانین توڑ سکیں؟
ٹریفک کے قوانین توڑے جا سکتے ہیں، فزکس کے نہیں۔

سٹار ٹریک؟
ہاں، فلموں، ویڈیو گیمز یا کہانیوں پر فزکس کے قوانین کی پابندی شرط نہیں۔ ان میں ایسا ہو سکتا ہے۔ کائنات میں رفتار کی حد سے زیادہ پر کسی بھی قسم کی معلومات ٹرانسفر کرنا انہی میں ممکن ہے۔

اب آپ کائنات میں رفتار کی حد کو توڑنے کے سارے طریقے جانتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں