باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 20 جنوری، 2023

 پیالی میں طوفان (1) ۔ روزمرہ کی فزکس


فزکس میں سائز اور وقت کا معکوس تناسب ہے۔ ایک جانب بہت چھوٹی چیزیں اور بہت چھوٹا وقت جو سب ایٹمک پارٹیکلز کی سٹڈی ہے۔ یہاں کوانٹم فزکس کے اصولوں کا راج ہے۔ سرن لیب اور اس طرح کی دوسری درجنوں مشہور تجربہ کاہیں اس پر کام کرتی ہیں۔ جبکہ اس کی دوسری انتہا پر کاسمولوجی ہے، جہاں وقت اور سائز کے سکیل بہت بڑے ہیں۔ یہاں جنرل تھیوری آف ریلیٹیویٹی سب سے اہم ہے۔ یہاں پر ہبل یا جیمز ویب ٹیلی سکوپ جیسے پراجیکٹ کام کرتے ہیں۔  
فزکس کی دونوں انتہائی بڑا گلیمر رکھتی ہیں۔
ان دونوں کے بیچ میں magnitude کے 30 آرڈر ہیں۔ یہ بہت بڑا فاصلہ ہے اور بہت سی اور فزکس انہیں دو کے بیچ میں ہے۔ اور ہماری دنیا کے وہ مظاہر جن سے ہمارا روزمرہ کا واسطہ پڑتا ہے، یہیں پر ہیں۔ بلبلے، باجے، چائے کے داغ، دودھ کی ملائی، بادل، ہوائی چکی، آتش فشاں، سمندری طوفان جیسی چیزوں کے پیچھے کام کرتی فزکس یہاں پر ہے۔ اس میں نیوٹن کے حرکت کے قوانین، تھرموڈائنمکس، روٹیشنل ڈائنمکس، وسکوسٹی، سرفس ٹنشن جیسے فزکس کے پیٹرن مل کر کام کرتے ہیں۔ فزکس کی دونوں انتہائیں یعنی کاسمولوجی اور کوانٹم فزکس آسان اس لئے ہیں کہ یہاں پر قوانین بہت سادہ ہیں۔
درمیان والے حصے کی فزکس کے مسائل کی پیچیدگی ان بہت سے قوانین کا آپس میں مل کر عمل کرنا ہے اور اسی وجہ سے فزکس کے سب سے زیادہ غیر حل شدہ مسائل، فزکس میں ہونے والی سب سے زیادہ تحقیق اور اس کی سب سے زیادہ فنڈنگ اس درمیان والے حصے کے متعلق ہے۔ اگرچہ کہ یہاں کا گلیمر اتنا نہیں اور یہاں ہونے والی ریسرچ خبروں میں اتنی زیادہ نہیں آتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کائنات کو جتنا سمجھے ہیں، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فزکس کے قوانین جگہ اور وقت سے ماورا ہیں اور یکساں ہیں۔ چاہے اس زمین پر ہوں یا پھر اربوں نوری سال دور کسی کہکشاں میں۔ الہیثم یا نیوٹن کے صدیوں پرانے تجربات اور دریافتیں آج بھی بالکل ویسے ہی کام کرتے ہیں۔  
لیکن کب، کہاں اور کس عمل میں کونسے قوانین زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، اس کا تعلق وقت اور سائز کے ان ٹائم سکیلز اور زیرِ مطالعہ سسٹم کی اپنی خاصیت سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سیریز اس روزمرہ کی فزکس کے بارے میں ہے۔ جو چائے کی پیالی اور طوفان جیسی چیزوں کی وضاحت کرتی ہے۔    
(جاری ہے)



اس سیریز کو اس کتاب سے لیا گیا ہے۔

Storm in a Teacup: The Physics of Everyday Life by Helen Czerski



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں