باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 25 مارچ، 2023

پیالی میں طوفان (107) ۔ تاریک آسمان کے پیغام


تاریک رات میں آسمان کو دیکھیں تو ہمیں وہ لہریں نظر آتی ہیں جو ہماری نظامِ شمسی یا ہماری کہکشاں یا اس سے بھی پرے سے سفر کر کے آئی ہیں۔ ہزاروں سال سے روشنی کی لہریں کائنات سے ہمارے رابطے کا واحد ذریعہ تھا۔ پچھلی صدی کے آخری میں ہم نے مادہ کے خفیف ذرات کی سٹریم کا مشاہدہ کیا جو کہ ہم تک پہنچتے ہیں۔ نیوٹرینو اور کاسمک شعاعیں۔ اور پھر گریویٹیشنل ویوز کا۔ ہمارے پاس باقی کائنات کو چھونے کے یہ تین طریقے ہیں۔ فروری 2016 میں پہلی بار بلیک ہول کے آپس میں ضم ہونے سے بننے والے واقعے کو اس طریقے سے جانا۔ گریویٹیشنل ویوز ہمارے گرد سے تمام عمر گزرتی رہی ہیں لیکن ہم نے بالآخر ان کو دریافت کر لیا۔
روشنی اور یہ لہریں ہمارے سیارے سے گزرتی ہیں اور بڑی نفیس اور گہری گل کاری کر جاتی ہیں۔ ان کی مدد سے ہم کائنات کا نقشہ تیار کر سکتے ہیں اور اس پر تیر لگا کر بتا سکتے ہیں کہ “ہم یہاں پر ہیں”۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن زمین پر ایک اوسط دن میں، ہمارے لئے توجہ دینے کے لئے اور چیزیں ہیں۔ اپنے گھر کے باہر کھڑے ہو کر دنیا کو دیکھنا ہمیں اس بات کی یاددہانی کرواتا ہے کہ ہم کس قدر عظیم نظام کا حصہ ہیں۔ ہم زندگی کی ایک چھوٹی سی کرچی ہیں جو کہ اپنے موجودہ کنفگریشن کی مدد سے اپنا نظام جاری رکھتی ہے۔
جب انسان (Homo sapien) کی دنیا میں آمد ہوئی تو ہر انسان کے پاس زندگی کی سپورٹ کے دو سسٹم تھے۔ جسم اور سیارہ۔ لیکن اب ایک تیسرا بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری زمین کو بہت سے انواع نے بدلا ہے لیکن پچھلے چند ہزار سال سے ایک ہی نوع ہے جو ارادتاً اپنے ماحول کو اپنے لئے بدلتی ہے۔ ہم میں سے کوئی الگ اور تنہا نہیں۔ ہم تقریباً ایک ہی آرگنزم ہیں۔ انسانیت سیارے کے سائز کا جال ہے جو انفرادی باشعور نفوس کا ہے۔ ہر فرد کا انحصار مکمل طور پر دوسروں پر ہے جن کے بغیر وہ زندگی برقرار نہیں رکھ سکتا اور اسے خود بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
فطری قوانین کو سمجھنا ہمارے معاشرے کا قائم رکھنے والا ایک ستون ہے۔ اس کے بغیر ہم وسائل کی مینجمنٹ، رابطے، فیصلے، ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی چیزیں بھی نہیں کر سکتے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی  انسانی کارناموں میں سے سب سے بڑا اجتماعئ کارنامہ ممکن کرنے میں بڑی مدد کرتے ہیں۔
یہ کارنامہ انسانی تہذیب ہے۔
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں