فزکس کا سب سے بنیاد اصول توانائی کی کنزرویشن کا ہے۔ بار بار کے بہت ایکوریٹ تجربات ہمیں یہ بتا چکے ہیں کہ یہ غلط نہیں ہوتا۔ توانائی کو تخلیق نہیں کیا جا سکتا، نہ تباہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک حالت سے دوسری میں بدلتی ہے۔
جب بیٹری سے کیمرہ چلایا جائے تو بیٹری کیمیائی توانائی تھی اور یہ برقی توانائی میں بدلی تھی۔ اور پھر ایک ٹرمینل سے دوسرے میں جاتے ہوئے، یہ توانائی کہیں پر چلی گئی تھی۔ لیکن کہاں پر؟
کیمرے نے تصاویر لی تھیں، کمپیوٹر پروگرام چلے تھے، ڈیٹا ریکارڈ ہوا تھا۔ لیکن اس میں سے کسی نے برقی توانائی کو ذخیرہ نہیں کیا تھا۔ توانائی چپکے سے کہیں پر چلی گئی تھی۔
الیکٹرون کو ہلانے کی قیمت دینا پڑتی ہے اور یہ حرارت کی پیداوار ہے۔ برقی مزاحمت توانائی سے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ اگرچہ الیکٹرون اس راستے سے گزرے تھے جہاں پر مزاحمت سب سے کم تھی لیکن کچھ ٹیکس تو دینا ہی پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیمرہ پلاسٹک کے خول کے اندر تھا۔ پلاسٹک حرارت کا اچھا موصل نہیں۔ جب کیمرہ چل رہا تھا تو الیکٹرون کی توانائی حرارت میں بدل رہی تھی۔ پانی میں اس سے فرق نہیں پڑتا تھا۔ کیونکہ سمندر کا پانی اس حرارت کو چرا لیتا تھا اور اسے ٹھنڈا رکھتا تھا۔ لیکن ہوا اس کام میں اچھی نہیں تھی۔ لیبارٹری میں کمپیوٹر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر رہا تھا تو کیمرہ زیادہ گرم ہوتا رہا۔ اور اس کا حل یہ تھا کہ اس کو باہر ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں رکھا گیا۔ اگلے دس گھنٹے تک کیمرے سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جاتا رہا اور یہ زیادہ گرم ہونے بغیر کام کرتا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ وجہ ہے کہ لیپ ٹاپ، ویکیوم کلینر یا hair dryer استعمال سے گرم ہو جاتے ہیں۔ برقی توانائی نے کہیں جانا ہے اور اگر یہ دوسری قسم کی توانائی میں نہ تبدیل ہو سکے تو حرارت آخری انجام ہے۔ ہئیر ڈرائیر اس سے ہوا کو گرم کرتے ہیں تا کہ بال خشک کئے جا سکیں لیکن لیپ ٹاپ بنانے والوں کو یہ حرارت بالکل پسند نہیں۔ کیونکہ گرم سرکٹ ٹھیک کام نہیں کرتے۔ لیکن برقی توانائی کا استعمال حرارت کا یہ ٹیکس دئے بغیر ممکن نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرون اس لئے بہتے ہیں کہ ان کو برقی فیلڈ دھکا دیتا ہے۔ بیٹری الیکٹرون فراہم نہیں کرتی۔ بے تحاشا الیکٹرون دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ یہ برقی فیلڈ دیتی ہے جو الیکٹرون کو حرکت دیتے ہیں۔ اگر سرکٹ مکمل ہو تو یہ اس چکر میں بھاگتے رہتے ہیں۔ یہاں تک تو آسان ہے۔ لیکن یہ پلگ کیا ہے اور اس پر لکھے اعداد کیا ہیں؟
(جاری ہے)
Post Top Ad
Your Ad Spot
جمعرات، 16 مارچ، 2023
پیالی میں طوفان (89) ۔ برقی آلات کی حرارت
Tags
Everyday Physics#
Share This
About Wahara Umbakar
Everyday Physics
لیبلز:
Everyday Physics
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں