باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 9 جولائی، 2023

ذہانت (5) ۔ حادثہ


حفاظت کے شعبے میں (شکر ہے کہ) ایسی مثالیں کم ہیں کہ الگورتھم کے مقابلے میں انسانی رائے کو ترجیح دی جاتی ہو۔ لیکن یہاں پر ہمیں ایک افسوسناک مثال برطانیہ میں ملتی ہے۔
ایلٹن ٹاورز برطانیہ کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے جہاں پر ہزاروں شوقین روز آتے ہیں۔ یہاں پر سمائلر رولر کوسٹر کا حادثہ ہوا۔
 جون 2015 میں دو انجینرز کو بلایا گیا کہ اس میں ہونے والی ایک خرابی کا معائنہ کریں۔ خرابی کو ٹھیک کر لینے کے بعد انہوں نے خالی رولر کوسٹر کے ایک ڈبے کو چلا کر ٹیسٹ کیا۔ لیکن ان کا اس بات کی طرف دھیان نہیں گیا کہ یہ چکر مکمل کر کے واپس نہیں آیا تھا۔  یہ والا ڈبہ آخری سلوپ پر تھا اور بند ہونے کے بعد واپس لڑھک کر ٹریک کے درمیان میں رک گیا تھا۔
اس پر بیٹھنے والوں کی قطار لمبی ہو رہی تھی۔ سٹاف نے اس کے لئے رولر کوسٹر میں اضافی ڈبہ بھی لگا دیا۔ کنٹرول روم سے کلئیر کا سگنل ملنے کے بعد اس میں لوگ بٹھائے گئے اور رولر کوسٹر چلا دی گئی۔ سٹاف یا انجنئیرز کو علم نہیں تھا کہ ایک ڈبہ راستے میں کھڑا ہوا ہے اور رولر کوسٹر اس سے ٹکرا جائے گی۔
رولر کوسٹر کو ڈیزائن کرنے والوں نے ایسی صورتحال کے بارے میں پلاننگ کی ہوئی تھی۔ حفاظت کے بارے میں ان کے الگورتھم نے بالکل ٹھیک ٹھیک کام کیا اور کچھ فاصلہ طے کر لینے کے بعد رولر کوسٹر رک گئی۔ کنٹرول روم میں خطرے کا الارم بج اٹھا۔
انجنئیرز کو اعتماد تھا کہ انہوں نے اس کو ابھی تو ٹھیک کیا تھا اور چیک بھی کیا تھا۔ انہوں نے نتیجہ نکالا کہ یہ الارم خودکار سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہے۔
الگورتھم کو اوور رول کرنا آسان نہیں تھا۔ ان دونوں کو اس پر متفق ہونا تھا اور اپنے اپنے بٹن کو اکٹھے دبانا تھا تا کہ رولر کوسٹر دوبارہ چل سکے۔ ایسا کرنے سے یہ دوبارہ چلنے لگی۔ اور لوگوں سے بھری کوسٹر درمیان میں کھڑے اضافی ڈبے سے پوری رفتار سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتائج بہت برے تھے۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ دو لڑکیوں کو اپنی ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا۔
پیٹروف کا فیصلہ اور آلٹن ٹاور کا واقعہ ایسی ڈرامائی مثالیں ہیں جو ہمیں بتاتی ہیں کہ زندگی اور موت کی صورتحال میں انسان اور الگورتھم کے درمیان طاقت کے توازن کا گہرا مسئلہ ہے۔
انسان یا الگورتھم؟ آخری فیصلہ کس کا ہو؟
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں