باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 13 جولائی، 2023

ذہانت (9) ۔ ڈیٹا کا کاروبار


پلانٹیر ٹیکنالوجیز ایک بہت کامیاب کمپنی ہے جو کہ 2003 میں قائم ہوئی تھی۔ اس کی مارکیٹ میں ویلیو اس وقت 33 ارب ڈالر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اتنی بڑی اور کامیاب کمپنی ہونے کے باوجود آپ اس کو نہ جانتے ہوں ۔۔۔۔ لیکن یہ آپ کو جانتی ہے۔
پلانٹیر کا بڑا کاروبار ڈیٹا بروکر کا ہے۔ یہ ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے اور اسے منافع پر بیچتی ہے۔ ایسی کئی اور کمپنیاں ہیں۔ کور لاجک، ڈیٹا لاجکس، ای بیورو، ایکس زیوم اور بہت سی دوسری جن کو آپ نہیں جانتے لیکن وہ آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جب بھی آپ آن لائن خریداری کرتے ہیں، کسی نیوزلیٹر کے لئے سائن کرتے ہیں، کسی سائٹ پر رجسٹر کرتے ہیں، نئی مصنوعات پر سرچ کرتے ہیں تو یہ انفارمیشن اکٹھی ہو جاتی ہے۔ مکمل براؤزر ہسٹری کو بھی بنڈل بنا کر بیچا جاتا ہے۔
ڈیٹا بروکر یہ سب ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ الگ جگہ سے آنے والے ڈیٹا کو آپس میں ریفرنس کرتے ہیں اور کسی کے بارے میں تفصیلی فائل بناتے ہیں جو کہ ڈیجٹل دنیا میں آپ کا عکس ہے۔ آپ کا نام، عمر، عادات، مذہبی رجحان، خریداری کی پسند، آپ کے خاندان کی معلومات، کیا آپ کسی کاز کے سپورٹر ہیں، کتنی جلد رائے بدلتے ہیں۔ ہزارہا قسم کی ہزارہا انفارمیشن ہم سب کے بارے میں مرتب ہوتی اور اپڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔
بہت سا ڈیٹا وہ ہے جس کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے۔ فلاں میگزین سبسکرائب کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کو ٹیکنالوجی کا شوق ہے۔ آپ نے اسلحے کے لائسنس پر سرچ کی ہے تو آپ شکار کے شوقین ہیں۔ اس دوران بروکر اس ڈیٹا میں سادہ اور ہوشیار الگورتھم کے مدد سے رنگ بھرتے ہیں۔
اور اس سے بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ہم بھی اس سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ کوئی فراڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے الگورتھم بچا لیتے ہیں۔ ہماری پسند اور ناپسند کا علم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم تک متعلقہ انفارمیشن اور اشتہار ہی پہنچتے ہیں۔ ہومیوپیتھی کی میٹھی گولیوں، جائیداد کی خرید و فروخت، برابری کے حقوق سے آگاہی والی جدید تنظیموں کے اشتہاروں کے بغیر  میرے لئے انٹرنیٹ بہتر تجربہ دیتا ہے۔ اور اشتہار دینے والی تنظیمیں کم قیمت پر اپنے مطلوبہ ٹارگٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔ چھوٹے بزنس سے لے کر صارفین تک ۔۔۔ یہ سب کے لئے اچھی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور شاید، جیسا کہ آپ پہلے ہی سوچ رہے ہوں، اس کے ساتھ مسائل بھی ہیں۔ لیکن اس سے پہلے مختصراً اس غیرمرئی پراسس کی وضاحت جو کہ آن لائن اشتہار آپ تک پہنچاتا ہے اور اس میں ڈیٹا بروکر کیا کرتے ہیں۔
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں