باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 9 جون، 2024

پرچم (11) ۔ فرانس


جھنڈے کی مدد سے آپ تاریخ کا پیچھا کر سکتے ہیں۔ فرانس کے جھنڈے کے لئے سینٹ مارٹین کے نیلے لباس سے آٹھوہیں صدی میں شارلمین کے سرخ اور پندرہویں صدی میں جون آف آرک کے سفید کی کہانی ہے۔ لیکن یہی مکمل نہیں۔ اس میں نشیب و فراز اور موڑ ہیں۔
سینٹ مارٹن ہنگری سے بھرتی ہونے والے رومی فوجی تھے جو بعد میں بشپ بنے۔ ان کی نیلی اونی پوشاک کی شہرت تھی اور مقبرہ فرانس میں بنا۔ مرنے کے چند دہائیوں بعد شاہ کلووس 466 میں حکمران بنے۔ کلووس  نے فرنگی قبائل کو اکٹھا کیا جو موجود فرانس کی ابتدائی پیدائش کہی جا سکتی ہے۔ جنگ میں سینٹ مارٹن کی نیلی پوشاک کو ڈنڈے پر باندھ کر ساتھ لے جایا جاتا تھا جو بعد میں فتح کا نشان بن گئی۔ اور تیرہویں صدی تک کے فرنگی بادشاہ اسے روایتی طور پر بادشاہت کے حق کی علامت کے طور پر استعمال کرتے رہے۔
یہ نیلا جھنڈا بنا جو 1536 میں انگلش سے ہونے والی جنگ تک استعمال ہوتا رہا۔ جب اس جنگ میں فرانسسیسوں کو شکست ہوئی تو نیلے رنگ کے مبارک ہونے پر یقین کمزور پڑ گیا۔
استعمال ہونے والا ایک اور اہم رنگ شارلمین کا سرخ تھا۔ (یہ نویں صدی کے رومی بادشاہ تھے جنہوں نے یورپ کو اکٹھا کیا)۔ نیلے اور سرخ کو فرانس کے شاہی پرچم کی حیثیت بارہویں صدی میں مل چکی تھی۔
فرنچ تاریخ کی ایک اور جنگ 1429 کا آرلینز کا محاصرہ تھا۔ اس میں انگلش کو روک دیا گیا تھا۔ اور اس میں جون آف آرک کا سفید جھنڈا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلا، سرخ اور سفید۔ یہ تین رنگ اگلے 350 سال تک استعمال ہوتے رہے۔ سفید سب سے زیادہ مقبول رہا لیکن ان میں سے کوئی بھی کسی ملک کا سرکاری رنگ نہیں تھا۔
 جب فرانچ انقلاب 1789 میں برپا ہوا تو فرانس کی بحریہ کے ملاحوں نے مطالبہ نئے دور کے فرانس کو نئے دور کی علامت کے لئے جھنڈا چاہیے۔ اس وقت ان تین رنگوں کو ایک ہی جھنڈے میں استعمال کرنے کا انتخاب کیا گیا۔ پہلے بحری جہازوں میں اور پھر 1812 میں بری افواج کے لئے عمودی لکیروں کی صورت میں۔ نپولین نے 1830 میں اسے باقاعدہ طور پر فرانس کے لئے اپنا لیا۔
فرانس کے تیسری، چوتھی اور پانچویں ری پبلک میں یہ رنگ معمولی تبدیلیوں کے سوا ایسے ہی رہے۔
دوسری جنگِ عظیم میں فرانس میں مارشل پیٹین کی قیادت میں وی
شی حکومت قائم ہوئی۔ اس میں جھنڈے میں کلہاڑی کا اضافہ تھا۔ یہ فرنگیوں کی بنائی گئی فرانک حکومت کی علامت تھی۔ ان کے مخالف میں دوسری طرف جنرل ڈی گال نے فری فرانس ری پبلک کا جھنڈا بنایا جس کے درمیان میں لورین کی صلیب تھی۔ دونوں جھنڈوں میں اس فرق کے سوا باقی تین رنگ نیلا، سفید اور سرخ ہی رکھے گئے تھے۔ جو کہ اب آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی علامت کہے جاتے ہیں۔
ویشی ریاست 1944 میں تمام ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج تین رنگوں والا جھنڈا فرانس کی ریاست کی دنیا میں پہچان ہے۔

(جاری ہے)

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں