باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 26 مارچ، 2025

حیوانات کی دنیا (13) ۔ چور


جانوروں میں جھوٹ عام ہے، تو چوری کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس کے لئے سماجی جانوروں کو دیکھنا ہو گا، کیونکہ چوری، جھوٹ کی طرح، ایک اخلاقی پہلو رکھتی ہے، اور اسے صرف اس وقت منفی سمجھا جاتا ہے جب اس کا کوئی سماجی پہلو ہو اور جب یہ ایک ہی نوع کے دوسرے جانوروں پر منفی اثر ڈالے۔
گلہریوں کو بعض اوقات دوسری گلہریوں کے سردیوں کے ذخائر کو لوٹ کر کھانا مل جاتا ہے۔ انہیں زندہ رہنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ برف میں جب ان کو خوراک نہ مل رہی ہو۔ اور آخری حربے کے طور پر، وہ اپنے پڑوسیوں کے مال پر ہاتھ صاف کر سکتی ہے۔ امریکہ سے یورپ آنے والی سرمئی گلہریاں ایسا خاص طور پر کرتی ہیں۔
یوریشییا کے جے برڈ کے لیے بھی چوری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ خزاں میں، ہر پرندہ نرم جنگل کی زمین میں گیارہ ہزار تک بلوط یا بیچ کے میوے ذخیرہ کرتا ہے، حالانکہ وہ بہت کم خوراک کے ساتھ بھی سردیاں بخوبی گزار سکتے ہیں۔ وہ نہ صرف اگلے بڑھتے ہوئے موسم تک ہنگامی راشن کے طور پر تیل سے بھرپور بیجوں پر انحصار کرتے ہیں، بلکہ وہ انہیں بہار میں اپنے بچوں کو بھی کھلاتے ہیں۔ ہوشیار پرندے عام طور پر بہت زیادہ بیج ذخیرہ کرتے ہیں۔ اور ان کی یادداشت کتنی حیرت انگیز ہے: جیز اپنی چونچ کے ایک وار سے اپنے ہزاروں ذخائر میں سے ہر ایک کو تلاش کر لیتے ہیں۔ غیر استعمال شدہ بیجوں سے چھوٹے درخت اگتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل کی نسلوں کے پاس اپنے گری دار میوے اور بلوط کی فراہمی ہو۔
گلہریوں کی طرح، برے وقتوں میں جے برڈ خزاں کے آخر میں دوسرے پرندوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے خزانے کہاں دفن کرتے ہیں۔ اور چونکہ کوئی پرندہ اتنی بڑی تعداد میں چھپنے کی جگہوں پر نظر نہیں رکھ سکتا، اس لیے چالاک افراد دوسروں کی محنت سے فائدہ اٹھا کر سردیوں میں اچھی طرح رہ سکتے ہیں۔ چوروں سے بچنے کیلئے جے برڈ کئی طرح کے حربے اپناتے ہیں۔ مثلاً، بجری میں دفن کرنے سے آواز آتی ہے جبکہ ریت میں نہیں۔ جب پرندے کو علم ہے کہ وہ اکیلا ہے تو وہ بجری میں دفن کرنے سے نہیں گھبراتا لیکن جب اسے شک ہے کہ کوئی سن لے گا تو یہ خاموش جگہ پر دفن کرتا ہے۔ اسی طرح جو پرندہ چوری کی نیت سے جاسوسی کر رہا ہے، وہ بالکل خاموش رہ کر یہ کام کرے گا کہ اس کی موجودگی کا پتا نہ لگے۔
 اور یہ ایک طرح کا سماجی مقابلہ ہے جو کہ ان میں جاری رہتا ہے۔
(جاری ہے)




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں