باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 5 ستمبر، 2018

زمین کی سائنس


جب ہم نظر اٹھا کر کائنات کی وسعتوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو کائنات ہمیں اپنی تاریخ کا بتاتی ہے۔ اس کی وسعتیں، روشنی کی محدود رفتار، قسم قسم کے مظاہر اور ہم تک پہنچتی مختلف صورتوں میں معلومات ہمیں اس قابل کرتی ہیں کہ ہم ان نشانیوں سے سے اس کی اپنی سوانح عمری سمجھ سکیں۔
لیکن اس سے بھی کہیں زیادہ دلچسپ داستان ہم سے کہیں زیادہ قریب ہیں اور وہ ہیں ہمارے اپنے گھر یعنی زمین کی۔ زمین اپنے بچپن سے اب تک بیتی کہانیاں گزری یادوں کو محفوظ کئے ہے۔ جو جاننے کی جستجو رکھتے ہیں، وہ پھر اسے ایک ایک ورق اور ایک ایک تصویر دیکھ کر پڑھتے اور دیکھتے ہیں اور ہمارے لئے پھر ان نقطوں کو جوڑ کر اس کی اپنی اور اس پر بسنے والی زندگی کی سرگزشت ہماری زبان میں آسان الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔ زمین کی اصل کہانی کسی بھی جاسوسی ناول یا افسانے سے زیادہ دلچسپ اور قدم قدم پر دلچسپ اور بعض اوقات غیرمتوقع موڑ لئے ہے۔
یہ لوگ کون ہیں؟ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ہر ملک سے تعلق رکھنے والے بہت سے سائنسدان۔ زمین کی زبان سمجھنے کے لئے کونسی سائنس ہے؟ ارتھ سائنس۔ اس میں خود بہت سے شعبے آتے ہیں۔ تفصیل میں جائے بغیر ارتھ سائنس کے شعبوں کا اجمالی تعارف۔
بائیوجیوگرافی۔ اس میں زمین میں پھیلی انواع، ایکوسسٹمز، ان کے جغرافیہ اور تاریخ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
ارضیات۔ اس میں زمین کے لیتھیوسفئیر اور اس کی تاریخ جاننا۔ اس میں جیوکیمسٹری، پیلئینٹولوجی، ارضیات کی انجینئیرنگ، سیڈیمنٹولوجی، سٹرکچرل جیولوجی، معدنیات اور پٹرولیم کا شعبے شامل ہیں۔
جیو فزکس۔ زمین کے مقناطیسی اور ثقلی فیلڈز اوراس کی اپنی شکل کا علم، ٹیکٹونک اور سیزمک سٹڈی اس کا حصہ ہیں۔ زمین کا جیوفزیکل سروے بھی جیوفزسٹس نے کیا ہے۔
مٹی کی سائنس۔ زمین کی بیرونی سطح یعنی پیڈوسفئیر کی سٹڈی۔ اس کے ذیلی شعبوں میں ایڈافولوجی اور پیڈالوجی ہیں۔
ایکولوجی۔ یہ زمین اور اس میں بسنے والی زندگی کے آپس میں تعلق کی سائنس ہے۔
ہائیڈرولوجی۔ یہ پانی کی سائنس ہے۔ اس میں پانی کی حرکت، کوالٹی، ڈسٹریبیوشن کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں واٹرشیڈ سائنس، جنگلات کی ہائیڈروجیولوجی، اوشنوگرافی، لمنولوجی، واٹر کیمسٹری کے ذیلی شعبہ جات ہیں۔
گلیشیولوجی۔ یہ برف کی سائنس ہے۔ اس میں کرائیوسفئیر یعنی کہ زمین کی برفانی سطح کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
ایٹموسفئیریک سائنس۔ یہ کرہ فضائی کا مطالعہ ہے۔ اس میں زمین کی سطح سے لیکر ایگزوسفئیر تک کا آتے ہیں۔ اس میں ایٹموسفئیرک کیمسٹری، ایٹموسفئیریک فزکس، کلائیمیٹولوجی اور میٹیئرولوجی شامل ہیں۔
یہ پوری کہانی لمبی ہے لیکن اس میں سے اگر زندگی کی تاریخ کو ایک تصویر میں دیکھنا ہو تو وہ ساتھ منسلک ہے۔ ارتھ سائنس کے ہر شعبے، اس میں کام کرنے کے طریقے، ملنے والی معلومات اور آگے کے اپنے چیلنج الگ الگ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں