دنیا بھر میں گرمی سے ہونے والی اموات اس وقت طوفان، سیلاب، بجلی سے ملا کر ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔ یہ صرف غریب ممالک میں نہیں، پوری دنیا میں ایسا ہی ہے۔ کیا اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے؟ نہیں۔ گلوبل وارمنگ سے ہونے والے مسائل مختلف ہیں۔ یہ مسئلہ وہ ہے جس کی بات ذرا کم ہوتی ہے۔ یہ اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفیکٹ (شہر میں حرارت کے جزیرے کا اثر) ہے۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔
پہلی وجہ کنکریٹ اور اسفالٹ ہیں۔ سیاہ سڑکیں اور کنکریٹ کے سٹرکچر زیادہ حرارت جذب کرتے ہیں۔ شہروں کی زمین کھلے یا دیہی علاقے کی نسبت سورج سے زیادہ توانائی سٹور کر لیتی ہے۔ یہ سٹرکچر بارش کا پانی جذب ہونے سے بھی روکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے شہروں میں پودوں کو بڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
دوسری وجہ درخت ہیں۔ درخت زمین سے پانی کھینچتے ہیں اور ان کے پتوں تک پہنچنے والے پانی کا کچھ حصہ بخارات کی صورت میں اڑ جاتا ہے جس سے درجہ حرارت کچھ کم ہو جاتا ہے۔ ویسے ہی جیسے ہماری جسم میں پسینہ ہمیں ٹھنڈا کر سکتا ہے۔ ہر سال شہروں کے پھیلنے کا مطلب یہ کہ شہری علاقے کی زمین کو پسینہ نہیں آتا۔
تیسری وجہ اونچی عمارتیں ہیں۔ گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے اور سرد اس کی جگہ لینے نیچے آتی ہے۔ یہ کنونشن سائیکل ہے جو درجہ حرارت کم کرتا ہے۔ اونچی عمارت ہوا کے اس سائیکل میں خلل ڈالتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی وجہ سے زمی کا سطحی رقبہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ سورج کی روشنی چھت اور دیواروں دونوں میں جذب ہوتی ہے۔
چوتھی وجہ شہروں میں توانائی کے استعمال سے خارج ہونے والی ہیٹ انرجی ہے جس میں گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنر کے استعمال سے جنریٹ ہونے والی حرارت ہے۔

اس کی وجہ سے شہروں میں دیہاتوں کی نسبت درجہ حرارت کا فرق ہے اور پھیلتے شہروں اور غائب ہوتے پودوں کے ساتھ یہ فرق بڑھ رہا ہے۔
اس کے شہروں میں انسانی صحت پر فرق پڑ رہا ہے اور گرمیوں میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ یہ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں