بے چینی بڑی خاموشی سے دبے پاؤں آتی ہے۔ کسی پر بھروسہ نہیں کرتی۔ اس کے دوست خوف، گھبراہٹ، شک، پریشانی ہیں۔ یہ لوگوں سے گھبراتی ہے اس لئے جب میں رات کو تھکا ہوا اور اکیلا ہوں تو پھر اس کا میرے پاس آنے کا وقت ہوتا ہے۔ کبھی اکیلی، کبھی کسی دوست کو ساتھ لئے۔ ایک بار میرا ماتھا چوم گئی تھی۔ دو سال سے سر میں درد ہے۔
ہمدردی شرمیلا سا بچہ ہے۔ الگ تھلگ کونے میں کھڑا۔ بات کرنے سے کچھ خوفزدہ۔ پھر اس کی دوستی بہادری سے ہوئی۔ اس نے ہمدردی کو بات کرنے کا گر سکھایا، کرکٹ کھیلنا سکھائی اور اچھا سا سویٹر دیا۔ اب ہمدردی بڑھ چڑھ کر کام کرنا شروع ہو گئی ہے۔
کیا آپ کو اوپر کی کہانیاں سمجھ آئیں؟ کیوں؟ کیا یہ کردار اصل ہیں؟ اگر جذبات، ان کے آپس میں تعلق، ان کی وجوہات اور اثرات کو کسی روایتی سائنسی آرٹیکل کے ذریعے سمجھایا جاتا تو کیا زیادہ اچھا سمجھ آتی؟
ستائیس ہزار سال پرانے غاروں میں بنی تصویریں ہوں، الف لیلہ یا طلسمِ ہوشربا کی داستانیں یا آج کے فلم تھیٹر۔ انسان ہمیشہ سے کہانی کی تلاش میں رہا ہے اور کہانیاں سناتا اور سنتا آیا ہے اور یہ بچے کے پنگوڑے سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ سیاستدان کی تقریر ہو یا پھر شام کو ٹی وی کا ڈرامہ، اچھی کہانی کے بغیر دلچسپی کھو دیتا ہے۔
دماغ کے دو حصے بروکا ایریا اور ورنک ایریا کا اس میں ہاتھ ہے (تفصیل نیچے لنک سے)۔
اوری حسن جو پرنسٹن سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے کہانیوں کے دماغ پر ہونے والے اثر پر تحقیق کی، ان کی ریسرچ سے اقتباس
By simply telling a story; ideas, thoughts and emotions can be transferred into the listeners' brains. We don't know of any method that is more powerful.
اس کی نیوروسائنس کے لئے نیچے دئے گیے آرٹیکل پڑھ لیں۔
والدین اور اساتذہ کے لئے یہاں پر یہ بات کہ سکھانے کا اچھا طریقہ ہمیشہ کہانی کے ذریعے ہے۔
اسی طرح اگر آپ نے کسی جگہ پریزنٹیشن دینی ہے تو اس کا مؤثر طریقہ اچھی کہانی کے ذریعے ہے۔
اگر سیاستدان ہیں یا مارکٹنگ میں ہیں تو پھر آپ کو کیا بتانا۔ آپ کا تو پیشہ ہی یہی ہے۔
اسی طرح اگر آپ نے کسی جگہ پریزنٹیشن دینی ہے تو اس کا مؤثر طریقہ اچھی کہانی کے ذریعے ہے۔
اگر سیاستدان ہیں یا مارکٹنگ میں ہیں تو پھر آپ کو کیا بتانا۔ آپ کا تو پیشہ ہی یہی ہے۔
کہانی کے مؤثر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا دماغ قدرتی طور پر اعداد و شمار یا منطق یا باریک حساب کتاب کی صورت میں نہیں سوچتا بلکہ سوچ کا طریقہ کہانیاں بنانے اور سننے کی صورت میں ہے۔
کہانی دماغ کو ایکٹیو کرنے کا سب سے طاقتور آلہ کیوں ہے https://lifehacker.com/…/the-science-of-storytelling-why-te…
دماغ اور استعارے https://opinionator.blogs.nytimes.com/…/this-is-your-brain…/
نیورل کپلنگ ماڈل http://www.pnas.org/content/107/32/14425
بروکا ایریا https://en.wikipedia.org/wiki/Broca%27s_area
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں