باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 24 فروری، 2023

پیالی میں طوفان (74) ۔ زمین کا ابھار اور واشنگ مشین کے کپڑے


ہماری زمین سورج کے گرد چکر کاٹتے وقت خود اپنے مدار کے گرد بھی گوم رہی ہے۔ اور گھومنے کی یہ فورس اسے کھینچتی ہے۔ ہمارے لئے خوش قسمتی یہ ہے کہ گریویٹٰ اتنی طاقتور ہے کہ اس سے ہونے والا اثر ناقابلِ ذکر ہے اور زمین تقریباً تقریباً گول ہی رہتی ہے۔ لیکن اس گردش کی وجہ سے اس کے پیٹ پر ابھار ہے۔ اس کو equatorial bulge کہا جاتا ہے۔ اگر آپ خطِ استوا پر کھڑے ہیں تو زمین کے مرکز سے قطبِ شمالی پر کھڑے شخص کی نسبت اکیس کلومیٹر دور ہیں۔ زمین کو گریویٹی اکٹھا کرتی ہے لیکن اس کی سپن اسے ایسی شکل دیتی ہے۔
ماونٹ ایوریسٹ زمین کا سب سے اونچا پہاڑ ہے لیکن اس کی چوٹی زمین کے مرکز سے سب سے دور والی جگہ نہیں۔ یہ اعزاز چمبورازو کے پاس ہے جو کہ ایکواڈور کا ایک آتش فشاں ہے۔ اس کی سطحِ سمندر سے بلندی تو صرف 20564 فٹ ہے (ایورسٹ کی 29029 فٹ ہے) لیکن چونکہ یہ خطِ استوا کے ابھار کے عین اوپر ہے، اس لئے اگر آپ اس کی چوٹی پر کھڑے ہیں تو ماونٹ ایورسٹ پر کھڑے شخص کے مقابلے میں زمین کے مرکز سے دو کلومیٹر زیادہ دور ہیں۔ (نہیں، ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے شخص کو یہ بتانا آپ کو زیادہ پاپولر نہیں بنائے گا)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھومنے والی چیز اگر ٹھوس ہو تو یہ آبجیکٹ خود کو یکجا رکھ سکتا ہے۔ لیکن مائع اور گیس ایسا نہیں کر پاتے۔ اور اگر ہمارے پاس ٹھوس اور مائع اکٹھے ہوں جن کو الگ کرنا ہو تو پھر یہ بہت مفید ہے۔ کپڑے سکھانے کے لئے spin dryer اس اصول کے تحت کام کرتا ہے۔ کپڑے ڈرم میں پھنسے گھوم رہے ہیں۔ لیکن ان میں پایا جانے والا پانی اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ پاتا۔ اور یہ اس میٹیریل کے درمیان کے شگافوں میں سے نکل جاتا ہے۔ اور جب اسے ڈرم میں سوراخ مل جائے تو یہ اس دائرے سے مکمل طور پر نکل جائے گا۔
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں