باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 24 فروری، 2023

پیالی میں طوفان (75) ۔ منجنیق


اگر کسی چیز کو کھما کر چھوڑا جائے تو جب اندر کھینچنے والی قوت نہ رہے تو اس شے کے پاس دائرے میں حرکت کرنے کی وجہ نہیں۔ یہ سیدھی لکیر میں جائے گی۔ اس اصول نے قرونِ وسطی کی جنگوں میں ایک بہت موثر ہتھیار بنانے میں مدد کی۔ انجینر محاصرہ توڑنے کے لئے بڑے انجن بنا سکتے تھے جو قلعہ بند دشمن پر استعمال کئے جاتے تھے۔
منجنیق ایک بہت ingenious آلہ ہے۔ چینی، بازنطینی اور پھر اسلامی سلطنتوں نے اس کو استعمال کیا اور پھر بہتر کیا اور یہاں سے یہ یورپ میں گیا۔
گیارہویں اور بارہویں صدی اس کے عروج کا وقت تھا۔ یہ ایک دیوہیکل ہتھیار تھا جو کہ ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے قلعوں کو شکست دینے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ ایک منجنیق ایک سو کلوگرام وزنی پتھر کو سینکڑوں میٹر دور پھینک سکتی تھی۔ اس کی وجہ سے مٹی اور لکڑی کی فصیلیں (گڑھیاں) ختم ہو گئیں اور صرف پتھر کی فصیلیں بننے لگیں جو کسی حد تک مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی تھیں۔
یہ میکانیکی لحاظ سے سادہ اور بہت ہی موثر ہتھیار تھا۔ ایک فریم بنایا جاتا تھا۔ اس کا pivot point زمین سے چھ سے نو فٹ بلندی پر تھا۔ اس کے ساتھ لمبا ڈنڈا باندھا جاتا ھتا جو کہ seesaw کی طرح کا تھا۔ اور اس سے پتھر لانچ ہوتا تھا۔
منجنیق کی خوبصورت یہ ہے (اگر آپ اس کے نشانے پر نہیں) کہ یہ گریویٹی کی مدد سے seesaw کو گھمانے کا کام کرتی ہے۔ اس کے چھوٹے حصے پر بھاری وزن ڈالا جاتا ہے اور پھر وزن گرا دیا جاتا ہے۔ اس کا ڈنڈا تیزی سے گرتا ہے اور اپنے pivot کے گرد کھومتا ہے۔ یہ عمودی دائرہ بناتا ہے اور دوسری طرف sling بھی گھومتی ہے۔
اب بہت تیزرفتار گھماؤ ہے اور پھینکی جانے والی شے گھوم رہی ہے۔
اب اگلے سٹٰپ کی باری ہے۔ اس گوپھن کو ایک لوپ نے پکڑا ہوا ہے۔ جب یہ سب سے اونچے مقام پر پہنچ جائے گا تو یہ لوپ کو کھسکا لیا جائے گا۔ گوپھن ٹوٹ گیا اور جو فورس پتھر کو دائرے کی صورت میں کھینچ رہی تھی، وہ غائب ہو گئی۔ اب یہ سیدھی لکیر میں جا سکتا ہے۔
اگر آپ آٹھ سو سال پہلے، سامنے قلعے کی دیوار پر ہیں تو یہ اچھی خبر نہیں۔
اپنے دشمنوں پر ہر چند منٹ کے بعد سو کلوگرام کا پتھر اچھال دینا مفید ہے۔
بارود کی ایجاد سے پہلے کا سب سے خوفناک ہتھیار یہی تھا۔ جب بارود پر قابلِ اعتبار کنٹرول حاصل ہوا تو اس کی جگہ توپ نے لے لی۔
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں