باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 19 جون، 2024

پرچم (21) ۔ سعودی عرب


سعودی عرب 1932 میں قائم ہوا۔ نئے ملک کے لئے نیا جھنڈا بننا تھا۔ عرب جھنڈا ہاشمیوں کا بنایا ہوا تھا جبکہ ہاشمی اور سعودی خاندان کے درمیان “مشکلات” تھیں۔ اس لئے عرب جھنڈے کے قریب نہیں جایا جا سکتا تھا۔ سعود پچھلے سو سال سے سبز رنگ پر خطاطی میں کلمے کو استعمال کر رہے تھے۔ عبدالعزیز نے اپنے گھرانے کی علامت کے لئے اس میں تلوار کا اضافہ کر لیا تھا۔ اس کو نئے ملک کا جھنڈا بنا گیا۔ (اس میں حجاز کی سلطنت کا کوئی ریفرنس نہیں رکھا گیا)۔
اس میں ترمیم کی جاتی رہی۔ کبھی دو تلواریں ڈالی گئیں، کبھی سفید پٹی کا اضافہ کیا گیا۔ لیکن 1938 تک یہ موجودہ شکل میں آ چکا تھا۔ سرکاری طور پر اس میں آخری تبدیلی 1973 میں کی گئی جب تلوار کا خم کم کر دیا گیا۔
سعودی جھنڈے کو ایسا بنایا جاتا ہے کہ کسی بھی طرف سے دیکھا جائے، کلہ درست طور پر پڑھا جا سکے۔ تلوار کا رخ کلمے سے مطابق رکھتا ہے۔ اور یہ ان چند جھنڈوں میں سے ہے جسے نیچا نہیں کیا جاتا۔ اس کی لباس پر نمائش یا اشتہارات میں نمائش کم ہی کی جاتی ہے۔
عالمی فٹبال فیڈریشن نے 2002 کے ورلڈ کپ میں فٹبال لائسنس کرنی تھی جس میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے جھنڈے ہوں لیکن سعودیوں نے شکایت کی کہ شہادت والے اس جھنڈے کو فٹبال پر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے تنازعات سے بچنے کے لئے ایسے مواقع پر سعودی عرب کی قومی علامت کو استعمال کیا جاتا ہے جس میں کھجور کا درخت اور دو تلواریں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنڈے کو لہرانے میں مسئلہ نہیں ہے۔ دنیا کا سب سے اونچا جھنڈا لگانے کا ریکارڈ سات سال تک سعودی عرب کا رہا۔ یہ جدہ میں ہے۔ جھنڈا فٹبال کے چار گراؤنڈز کے برابر ہے جو 170 میٹر اونچے ڈنڈے پر لگا ہے۔ اس کا وزن 570 کلوگرام ہے جو کہ پانچ چھوٹے ہاتھیوں جتنا ہے۔ جب اسے 2014 میں نصب کیا گیا تھا تو اس نے تاجکستان میں دوشانبے میں لگے جھنڈے کا ریکارڈ توڑا تھا جس نے آذربائیجان کا ریکارڈ توڑا تھا جس نے شمالی کوریا کا توڑا تھا اور جس نے ترکمانستان کا ریکارڈ توڑا تھا۔
قاہرہ میں 2021 میں مصری جھنڈا 202 میٹر کی بلندی پر لگایا گیا تو سعودی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالونیل دور کے خاتمے کے بعد کئی نئے ممالک وجود میں آئے لیکن کلمے کو جھنڈے پر لکھنا مقبول نہیں ہوا۔ عرب دنیا میں سبز رنگ کا جھنڈا بھی عام نہیں ہوا۔ اس لئے سعودی جھنڈا باقی عرب جھنڈوں سے الگ نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں