باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 12 جنوری، 2025

زندہ روشنیاں (1)


“دریافت کا اصل سفر اجنبی سرزمینوں تک پہنچنا نہیں بلکہ آنکھوں سے نئی طرح دیکھنے کا ہنر ہے”۔
مارسل پروسٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روشنی کیا ہے؟ اس کا کوئی ماس نہیں لیکن وجود کے لئے یہ بڑی بھاری شے ہے۔ یہ توانائی کا ذریعہ بھی ہے اور انفارمیشن پہنچانے والی بھی۔ یہ نقصان بھی دے سکتی ہے اور فائدہ بھی۔ اور یہ اپنا اظہار دو طرح سے کرتی ہے۔ مستقبل میں لہر کی طرح اور ماضی میں ذرے کی طرح۔ خلا میں یہ سب سے تیزرفتاری سے بھاگتی ہے اور کائنات کی حد رفتار پر سفر کرتی ہے۔ اور کبھی ختم یا ڈیکے نہیں ہوتی۔  یہ اپنی توانائی صرف اس صورت میں دیتی ہے جب اس کا تعامل کسی دوسرے ذرے سے ہو جائے۔ مثال کے طور پر ہماری آنکھ کی بصری پگمنٹ سے۔ اور یہ وہ تعامل ہے جو ہمارے لئے دنیا کی تشریح کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمینی زندگی کی زیادہ تر صورتوں کے لئے روشنی ایک کلیدی محرک ہے جو زندگی ممکن بناتا ہے۔ سبز پودے روشنی سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کی مدد سے شوگر تخلیق کرتے ہیں اور فضلے کے طور پر آکسیجن کا اخراج کرتے ہیں۔ بظاہر کسی چیز کے بغیر سانس لینے کی ہوا اور خوراک کی تخلیق کے اس جادو کا کوئی اور مقابلہ نہیں۔ لیکن یہ کوئی چمک پیدا نہیں کرتا۔ زندگی کا ایک اور حربہ ہے جو خوراک اور ہوا کی مدد سے بہت چمک پیدا کرتا ہے۔ یہ biolumiscence کا جادو ہے۔ اور اس کو سراہنے کے لئے آپ کو ایک بڑی ہی معجزاتی شے کی ضرورت ہے۔ یہ معجزہ آپ کی بصارت کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بصارت کی حس زندگی کے کھیل میں بہت فائدہ دیتی ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ زمین پر رہنے والے جانوروں کی انواع میں سے 95 فیصد کے پاس آنکھیں ہیں۔ الجی کی آنکھ جو انسانی بال کی موتائی کے دسویں حصے کے قطر کی ہے سے لے کر جائنٹ سکوئیڈ کی آنکھ جو کہ آپ کے سر کے سائز کی ہے ۔۔۔۔  مختلف قسم کی آنکھیں اپنے مالکوں کی حیاتیاتی ضروریات آشکار کرتی ہیں۔ مختلف اقسام کی آنکھوں کی مدد سے ہم یہ کھوج سکتے ہیں کہ کسی جاندار کی زندگی کی نیچر کیا ہے۔ علم کا یہ شعبہ visual ecology کہلاتا ہے۔
(جاری ہے)

سمندر کی گہرائیوں میں، اس علاقے میں جہاں دھوپ نہیں پہنچتی، وہاں انسان کی پہنچ بہت کم ہوئی ہے۔ لیکن یہ اپنی الگ دنیائیں ہیں۔ اور یہاں کی سب سے عجیب شے یہاں کی روشنیاں ہیں۔  یہ سیریز اسی بارے میں ہے اور اس کتاب سے۔

Below the Edge of Darkness:  A Memoir of Exploring Light and Life in the Deep Sea
By Edith Widder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں