باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 23 ستمبر، 2018

چی چی جیما کا واقعہ


دوسری جنگ عظیم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی تھی۔ ایک ایک کر کے جاپان اپنے جزیروں پر قبضہ کھوتا جا رہا تھا۔ امریکی فوج کا اگلا نشانہ چی چی جیما جزیرہ تھا۔ ۲ ستمبر کی صبح تھی۔ جاپانی توپ خانہ دفاع کرنے کے لئے تیار تھا۔ امریکی بحریہ کے طیاروں کا غول جزیرے تک پہنچا۔ ساحل سے کی جانے والی فائرنگ سے نو جہاز نشانہ بنے۔ ان کے پائیلٹوں نے اپنے جہاز چھوڑ دئے۔ آتٹھ نے جزیرے کی طرف آنے کا فیصلہ کیا۔ ایک نے دوسری طرف جانے کا۔ جزیرے کی طرف آنے کا فیصلہ غلط تھا۔ جزیرے پر جاپانی کمانڈ تاکی بانا کو جنگی قیدی پسند نہیں تھے۔ ان آٹھوں کو تشدد کر کے مار دیا گیا۔ نویں پائلٹ کے بچنے کی بھی زیادہ امید نہ تھی۔ کھلے سمندر میں بغیر راشن اور پانی کے زیادہ دیر نہیں رہا جا سکتا تھا۔ اس پائلٹ کی خوش قسمتی سے چار گھنٹے سمندر میں رہنے کے بعد ایک آبدوز نے بچا لیا۔
اس پائلٹ کے ایک لمحے میں لئے گئے اس فیصلے نے دنیا کی تاریخ پر اثر ڈالا۔ یہ بیس سالہ پائلٹ جارج ہر برٹ واکر بش تھے۔ امریکہ کے اکتالسویں صدر اور تینتالیسویں صدر جارج بش کے والد۔ ساتھ لگی تصویر اس وقت لی گئی جب انہیں بچایا گیا تھا۔ یہ فن بیک آبدوز سے لی گئی ہے۔ بش اس میں پانی میں ہیں۔ یہ تصویر امریکی قومی آرکائیو کا حصہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں