سوشل میڈیا پر جس قسم کی چیزیں ہم شئیر کرتے ہیں، وہ ہمارے اپنے بارے میں ہمیں بتاتا ہے۔ لیکن پوری دنیا میں کونسا چیزیں زیادہ شئیر ہوتی ہیں، وہ ہمیں پوری دنیا کے لوگوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ کس قسم کی چیزیں سوشل میڈیا پر زیادہ شئیر ہوتی ہیں، اس کے لئے 2017 کے فیس بک کے اعداد و شمار۔
موسیقی
سب سے زیادہ شئیر ہونے والی ویڈیو 'ڈسپاسیٹو' کی میوزک ویڈیو تھی۔ یہ گانا 47 ممالک میں پہلے نمبر کا گانا رہا۔ چار ارب بار اس کو دیکھا گیا اور اس کی ویڈیو دو کروڑ بائیس لاکھ بار فیس بک پر شئیر ہوئی۔ دوسرے نمبر کی میوزک ویڈیو ستانوے لاکھ مرتبہ شئیر کی گئی۔
بریکنگ نیوز
اب دنیا میں ایک تہائی سے زیادہ لوگوں کے لئے خبر حاصل کرنے کا پہلا ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔ نئی خبر سب سے زیادہ شئیر ہوتی ہے۔ (سچ اس میں معیار نہیں)۔ سب سے زیادہ امریکی موسیقار چیسٹر بننگٹن کی خودکشی کی رہی جو ستر لاکھ بار شئیر ہوئی۔
دل گرما دینے والی کہانیاں
ایسی کہانیاں جن کو پڑھ کر ہمارا دنیا پر اعتماد بحال ہو۔ سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لئے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے چار نان بائیوں نے دل رات لگ کر دو ہزار کلوگرام آٹے سے میسکیکن پیسٹریاں تیار کی اور جو لوگ سیلاب میں پھنس گئے تھے، ان کو تقسیم کیں۔ یہ خبر چوبیس لاکھ مرتبہ شئیر ہوئی۔
سائنس ہمارے بارے میں کیا کہتی ہے
ایسے آرٹیکل جو 'سائنس کہتی ہے' سے بشروع ہوں اور ہمارے اپنی زندگی کے کسی ذاتی نکتے کو چھیڑ جائیں۔
تحقیق کے مطابق کہ ایک خاندان میں دوسرے نمبر پر پیدا ہونے والے بچے کے مجرم بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، بائیس لاکھ مرتبہ شئیر ہوا۔
https://www.simplemost.com/study-finds-second-born-children-likely-criminals/
تحقیق سے پتہ لگا ہے کہ آپ جتنا وقت اپنی والدہ کے ساتھ گزاریں گے، ان کی زندگی اتنی لمبی ہونے کے امکانات ہیں، بیس لاکھ مرتبہ شئیر ہوا۔
https://www.delish.com/food/a50941/elderly-friendship-prolongs-life/
سائنسدانوں کے مطابق بھلکڑ لوگ بلا کے ذہین ہوتے ہیں۔ یہ آرٹیکل چودہ لاکھ مرتبہ شئیر ہوا۔
https://www.littlethings.com/forgetting-makes-you-smarter/
جانوروں کی پیاری ویڈیوز
پیارے جانوروں کی پیاری حرکات ہمیشہ سے دلچسپی کا ذریعہ رہی ہیں۔ ایک اود بلاؤ جس کو پیٹ پر گدگدی کروانا پسند تھا، اس کی ویڈیو فیس بک پر انیس لاکھ بار شئیر کی گئی۔
https://youtu.be/Oz5pjXQMhiE
چیختے چِلاتے سیاسی آرٹیکل
وہ آرٹیکل جن میں دی جانے والی رائے چیخنے چلانے والی ہو۔ "ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت سے اتارو"، یہ آرٹیکل بیس لاکھ بار شئیر ہوا۔ "ٹرمپ کے آنے سے مفت خوروں کی چھٹی۔ کام کرو گے تو کھاؤ گے" یہ سترہ لاکھ مرتبہ شئیر کیا گیا۔ "بیس لاکھ مسلمان داعش کے خلاف مارچ کر رہے ہیں۔ اندھے میڈیا کو نظر نہیں آ رہا۔' یہ تیرہ لاکھ بار شئیر ہوا۔
theamericanbacon.com/welfare-pissed-president-trump-requiring-welfare-work-free-ride-ending/
http://www.alternativenewsnetwork.net/20-million-muslims-march-isis-mainstream-media-completely-ignores/
دلچسپ تصاویر
آئس لینڈ میں گاڑیاں آہستہ کرنے کے لئے سڑک پر بنایا گیا ایک ڈیزائن سولہ لاکھ مرتبہ شئیر ہوا
https://www.boredpanda.com/3d-pedestrian-crossing-island/
صحت کے بارے میں آرٹیکل
چھاتی کے کینسر پر ایک معلوماتی پوسٹ کے بارہ لاکھ شئیر تھے۔
ایسی آراء جن کا ہماری ذاتی زندگی سے کوئی تعلق ہو
سمارٹ فون نسل کو کیسے تباہ کر رہے ہیں۔ یہ آرٹیکل سات لاکھ بار شئیر ہوا۔
https://www.theatlantic.com/magazine/archive/2017/09/has-the-smartphone-destroyed-a-generation/534198/
سائنس کے مطابق خوش رہنے کے چار طریقے۔ اس کے شئیر ہونے کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تھی۔
https://www.theladders.com/career-advice/neuroscience-4-rituals-happy
اب آپ بتائیے کہ آپ فیس بک پر سب سے زیادہ کیا شئیر کرتے ہیں؟
اس پر رپورٹ یہاں سے
http://buzzsumo.com/blog/the-most-shared-facebook-content-posts-videos/#gs.ZiNTUMU
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں