باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

لمبی عمر کا راز - اعداد و شمار کی نظر سے


وہ لوگ جو لمبی عمر پاتے ہیں، آخر ان کے پیچھے کون سے عوامل سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ سوال تھا جولئین ہولٹ لنسٹاد کی ریسرچ کا۔ اس میں دنیا بھر میں تین لاکھ لوگوں کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے جن کی عمر ساٹھ برس سے زائد تھی۔ ان میں شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا کے لوگ شامل تھے۔ سات سال بعد ان میں سے دیکھا گیا کہ ان میں سے مرنے والے کون ہیں اور ان اعداد و شمار کی مدد سے نتیجہ نکالا گیا کہ وہ کونسے عوامل ہیں جو عمر کی طوالت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ نتیجہ ساتھ لگے گراف میں
آلودہ فضا میں سانس لینا، موٹاپا، بلڈ پریشر، ورزش، سگریٹ نوشی وغیرہ جیسی چیزوں سے زیادہ اہم جو چیز نکلی، وہ کسی شخص کے سوشل تعلقات تھے۔ اور ان میں سے بھی دو طرح کے عوامل زیادہ اہم ہیں۔ ایک اپنا سوشل نیٹ ورک۔ یعنی کتنے ایسے لوگ ہیں جن پر وہ بھروسہ کر سکتا ہے، طبیعت کی خرابی میں ان پر انحصار کر سکتا ہے، ضرورت پڑنے پر ادھار لے سکتا ہے۔ اس قسم کے گہرے تعلقات اہمیت میں دوسرے نمبر پر تھے۔ اور جو چیز کسی کی عمر کی طوالت کا سب سے بڑا پریڈکٹر تھی، وہ کمزور سماجی تعلق کی فریکوئنسی تھی۔ یعنی یہ کہ راہ چلتے کسی سے گپ شپ لگا سکتا ہے، کسی اجنبی سے تعلق بنا سکتا ہے، اپنے قریبی سوشل نیٹ ورک سے باہر کتنے لوگوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے کا اہل ہے۔
تو اگر آپ بس میں اپنے ساتھ والے شخص سے گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں، دوسروں کے ساتھ حلیے، سوچ، قومیت، زبان کے فرق سے بالاتر ہو کر مل جل کر کام کر سکتے ہیں، نئے لوگوں سے خوشگوار تعلقات بنا سکتے ہیں اور اپنے قریبی دوستوں اور جاننے والوں کے قابلِ بھروسہ ساتھی ہیں تو نہ صرف آپ اس دنیا میں دوسروں کی زندگی میں خوشگوار اضافہ ہیں بلکہ زندگی گزارنے کے ایسے طریقے کی وجہ سے اپنی عمر کے کچھ برسوں میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔


اس تحقیق کی رپورٹ یہاں سے۔
http://journals.plos.org/plosmedicine/article

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں