باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 18 فروری، 2023

پیالی میں طوفان (32) ۔ گولا اور کیڑا


یہ سب ہماری آنکھ کے سامنے ہو رہا ہے لیکن چھوٹے سکیل پر ہونے کی وجہ سے ہم اسے ٹھیک سے دیکھ نہیں پاتے۔ چھوٹی دنیا ایک الگ ہی جگہ ہے۔ یہاں کے اہم اصول اپنے ہیں۔ جن فورسز سے ہم واقف ہیں (جیسا کہ گریویٹی)، وہ یہاں پر ہیں لیکن کچھ دوسری فورسز (وہ جو مالیکیولز کی ہلچل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں) زیادہ اہم ہو جاتی ہیں۔
جب آپ چھوٹی دنیا میں غوطہ لگاتے ہیں تو چیزیں عجیب سی لگتی ہیں۔ لیکن اس میں کارفرما قوانین بڑی دنیا کے مظاہر کی وضاحت کرتی ہیں۔ اور ان کو سمجھ کر ہم اپنی دنیا کو انجینر بھی کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوٹی دنیا ہماری دنیا سے الگ طرح کام کرتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی چیز جو انسان کے لئے ناممکن ہے، وہ پسو کی زندگی کی لازم مہارت ہو۔ فزکس کے قوانین تو ایک ہی ہیں لیکن فورسز کی ترجیح میں فرق آ جاتا ہے۔ ہماری دنیا میں دو اہم چیزیں ہیں۔ گریویٹی، جو ہمیں نیچے کھینچ رہی ہے اور  انرشیا۔ کیونکہ ہم بڑے ہیں، اس لئے ہمیں تیز یا سست ہونے کے لئے زیادہ فورس کی ضرورت ہے۔ جب ہم چھوٹے ہوتے جائیں تو پھر گریویٹی اور انرشیا بھی کم ہوتے جائیں گے۔ اور پھر وہ کمزور قوتیں بھی کردار ادا کرنے لگیں گی جو پہلے ناقابلِ ذکر تھیں۔ Surface tension ان میں سے ایک ہے۔ جبکہ ایک اور viscosity ہے۔ فورسز ایک ہی ہیں لیکن ان کی ہائیرارکی بدل جاتی ہے۔
گیس اور مائع کی وسکوسٹی ہوتی ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ توپ کا گولا اور کیڑا ایک ہی رفتار سے نیچے نہیں گرتے۔ (اگر تمام ہوا نکال لی جائے اور انہیں خلا میں نیچے گرایا جائے تو پھر ہی یہ رفتار ایک ہو گی)۔
ہوا کی وسکوسٹی کیڑے کے لئے اہم ہے جبکہ گولے کے لئے نہیں۔ اگر ہوا کو نکال لیں تو پھر گریویٹی واحد فورس رہ جاتی ہے، اس لئے نتیجہ ایک ہو جاتا ہے۔
چھوٹا کیڑا جب ہوا میں اڑتا ہے تو ویسی ہی تکنیک استعمال کرتا ہے جیسا کہ ہم تیرنے کیلئے۔ اس کے لئے ہوا کی وسکوسٹی اسی طرح ہے جیسے ہمارے لئے نہر کے پانی کی۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ چھوٹے کیڑے ہوا میں “اڑتے” نہیں بلکہ “تیرتے” ہیں۔
(جاری ہے)

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں