مشرق وسطی میں جگہ جگہ پر چھوٹی دیواریں بنی ہیں جو کہ حالیہ دہائیوں میں دہشتگردی کی لہر کا شاخسانہ ہیں۔ امان، صنعا، ریاض، قاہرہ، بیروت اور دیگر شہروں میں کنکریٹ کے بیرئیر تعمیر کئے گئے ہیں جو کہ دھماکے کو برداشت کر سکیں۔ سفارتخانوں، عالمی تنظیموں کے دفاتر، پولیس سٹیشن، فوجی تنصیبات، سرکاری عمارتوں، رہائشی کالونیوں، بڑے ہوٹل، محلوں میں یہ نظر آتی ہیں۔
ان دیواروں کے دونوں اطراف میں نارمل زندگی جاری ہے۔ ایک طرف ریڑھی پر سامان بیچنے والے، ہارن بجاتی گاڑیاں، پیدل چلنے والے اور روزمرہ کا کاروبار زندگی جاری ہے۔ دوسری طرف سرکاری اہلکار، سفارتکار وغیرہ اپنا کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس بات کو جانتے ہیں کہ کنکریٹ کی یہ رکاوٹیں نہ ہوں اور ان کے اندر آنے کی نگرانی کے لئے تعینات گارڈ نہ ہوں تو کوئی واقعہ ہو سکتا ہے۔
خطرہ اصل ہے۔ اور واقعات کی لمبی فہرست ہے۔ ریاض کے رہائشی علاقے، یمن اور الجیریا کے تیل کی تنصیبات، بن غازی کا سفارتخانہ، تیونس کا میوزیم، ایران کی پارلیمان، بغداد کے مزار، مصر کے ہوٹلوں سمیت اہم مقامات پر دہشگرد ہولناک کاروائیاں کر چکے ہیں۔
دیواریں ان کا ردعمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس طرز کی دیواروں کا کام 2003 میں شروع ہوا تھا جو کہ امریکہ کے عراق پر حملے کے بعد کے برس تھے۔ وسطی بغداد میں گرین زون قائم کیا گیا جس میں بڑے کنکریٹ کے بلاک شہر کے وسط کے بڑے علاقے کا احاطہ کرتے تھے۔ عراق کی “عبوری حکومت” اس کے اندر قائم تھی۔ ائیرپورٹ سے گرین زون تک پہنچنے والے مین راستوں میں بھی کنکریٹ کے بلاک راستہ روکتے تھے۔ پھر یہ دوسرے راستوں تک پھیلتی گئی۔ چھ فٹ اونچے اور ساڑھے تین ٹن وزنی بلاک کولیراڈو کہلاتے تھے۔ پونے سات فٹ اونچے اور چھ ٹن وزنی ٹیکساس جبکہ بارہ فٹ اونچے اور سات ٹن وزنی الاسکا۔ ایک بلاک چھ سو ڈالر کا تھا۔ آٹھ سال کے امریکی قبضے کی قیمت اربوں ڈالر اور بے شمار انسانی جانوں کی تھی۔
شہری جنگوں میں دیواروں نے اہم اوزار کی شکل اختیار کر لی اور یہ عسکری منصوبہ بندی کا حصہ بن گئیں۔
عراق پر حملے نے اس خطے کے کئی ممالک کو غیرمستحکم کر دیا۔ لاقانونیت جگہ جگہ پھیل گئی۔ بڑھتی ہوئی عسکری تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیواریں بھی خطے میں اگنے لگیں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
جمعہ، 6 دسمبر، 2024
دیواریں (12) ۔ مشرقِ وسطی
Tags
Divided#
Share This
About Wahara Umbakar
Divided
لیبلز:
Divided
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں