باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

زمین کا بخار - گلوبل وارمنگ


گلوبل وارمنگ کیا ہے؟
زمین کا اوسط درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ پچھلے ایک سو چونتیس برس کے ریکارڈ میں سب سے گرم ترین سالوں میں سولہ گرم ترین سال اس صدی کے ہیں۔ پچھلی صدی میں اس اوسط میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے جو سننے میں شاید اتنا نہ لگے مگر زمین پر زندگی کے لئے اچھی خبر نہیں۔ درجہ حرارت کا چارٹ اور اس کا ٹرینڈ ساتھ لگی تصویر سے دیکھ لیں۔
گلوبل وارمنگ کیوں ہے؟
گلوبل وارمنگ کی وجہ گرین ہاؤس گیسز کا اضافہ ہے۔ اس میں سب بڑا کردار کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین کا ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے سورج سے آنے والی گرمی زمین کی فضا میں قید ہو جاتی ہے۔ گرین ہاؤس گیسز کے بغیر زمین انتہائی سرد ہوتی مگر ان کی مقدار میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والی توانائی کا انعکاس کم ہو رہا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت سے نمی بڑھنے سے پھر اس سائیکل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی اپنی تین بڑی وجوہات ہیں۔ زمین میں دبے ہوئے فاسلز کے ایندھن کو جلانے سے بننی والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، ختم ہوتے جنگلات کا کاربن ڈائی آکسائیڈ میں بدلنا اور ہمارے پالے ہوئے مویشیوں خاص طور پر ڈیڑھ ارب سے زیادہ گائیوں کے نظامِ انہضام سے نکلنے والی میتھین اس بارے میں تین بڑے عوامل ہیں۔
اس سے نقصانات کیا ہیں؟
اس سے ہونے والے اثرات میں موسموں کی تبدیلی، سمندر گرم ہونے سے طوفانوں میں شدت، سیلابوں میں اضافہ، جانوروں کی بقا کو خطرہ، زراعت اور فشریز کو نقصان، سمندروں کے لیول میں اضافہ اور برف کا پگھلنا شامل ہیں۔ صرف اینٹارٹیکا میں پچھلے پندرہ سال میں اوسطا ایک سو چونتیس ارب ٹن برف ہر سال پگھل رہی ہے
کیا یہ ہمارا مسئلہ ہے؟
یہ مسئلہ ایک ملک کا نہیں، ساری دنیا کا ہے مگر اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک تیسری دنیا کے ہیں کیونکہ ان کی تیاری اس سے مقابلہ کرنے کے لئے سب سے کم ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے طویل المدت جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے پاکستان ہائی رسک پر ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے اثرات کے بارے میں تصویر منسلک ہے اور تفصیلی رپورٹ اس ڈاکومنٹ سے۔
https://germanwatch.org/de/download/16411.pdf
ہم کیا کریں؟
اس میں ہمیں کیا کردار ادا کرنا ہے؟ انفرادی طور پر کرنے والا سب سے اہم کام اس میں یہ ہے کہ ہمیں
1۔ توانائی کے ہر قسم کے غیرضروری استعمال کو روکنا ہے
2۔ جس چیز کا استعمال کم ہو سکے یا جو ری سائیکل ہو سکے، وہ کرنا ہے
3۔ پانی کا ضیاع روکنا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارا ملک ویسے ہی بحران کا شکار ہے اور اس وقت توانائی کا ایک اچھا حصہ پانی نکالنے پر خرچ ہو رہا ہے۔ اسے بچا کر نہ صرف پانی کے بحران کے حل میں مدد کی جا سکتی ہے بلکہ گلوبل وارمنگ میں بھی



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں