باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

زمین کی رعنائی ۔ سیٹلائیٹ کی آنکھ سے

 آئس لینڈ کے ساحل کے قریب فائیٹوپلینکٹن نمایاں نظر آ رہے ہیں۔ یہ فوٹوسنتھیسز کرتی خوردبینی زندگی ہے اور زمین کے ایکوسسٹم کا انتہائی اہم حصہ۔ سطح سمندر کے قریب ان کی بڑی آبادی زمین کی آکسیجن کا اہم ذریعہ ہے

 کالا ہاری صحرا میں قدرت اور انسان کا معرکہ۔ بڑھتا صحرا زرخیز زمین کو نگل رہا ہے لیکن پرامید کاشتکار اپنی کاشتکاری جاری رکھے ہوئے

 روس کا دریائے لینا۔ دنیا کے بڑے دریائی نظاموں میں سے ایک۔ کئی انواع جو سائبیریا سے خاص ہیں، ان کی زندگی کا دارومدار اس پر ہے۔
 دریائے مسیسپی، اس کی اطراف میں آبادی اور اس کے بدلتے راستوں کے ساتھ بنی کئی جھیلیں

  پاکستان کا کوہ سلیمان

 ایران کا دشت کویر۔ غیر آباد نمکین دلدلوں کا صحرا

 پاپوا نیو گنی کے قریب مانم آتش فشاں۔ چھ میل چوڑے اس جزیرے میں آتش فشانی عمل دکھائی دے رہا ہے۔ یہ تصویر ۲۰۱۰ میں لی گئی۔

  ماریطانیہ کے صحرا کے وسط میں پیاز کی تہوں جیسا راشٹ سٹرکچر پرانے آتش فشانی عمل کی داستان سناتے ہوئے۔

 آسٹریلیا سے ایک ہزار کلومیٹر شمال پر نیو کیلیڈونیا کا جزیرہ۔ پانی کا رنگ یہ بتاتا ہے کہ گہرائی کتنی ہے۔ زیادہ گہرا پانی گہرا نیلا ہے۔

 وان گو کی مصوری کے شاہکار کی طرح نظر آتی یہ تصویر سویڈن کے جزیرے کی ہے۔ فائیٹوپلینکٹن اس کے قریب ایسے نقش بناتے ہوئے جیسے کسی مصور کے پینٹ برش سے نکلے رنگ۔

 آسٹریلیا کی کارنیگی جھیل۔ یہ موسمی جھیل بارشوں میں بھر جاتی ہے اور خشک موسم میں دلدل بن جاتی ہے۔

کوہ ہمالیہ۔ برف پوش پہاڑ اور درمیان میں دریاؤں کا جال

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں