نبض تین ڈائمنشن میں ہونے والی بے قراری ہے۔ یہ پریشر کی سفر کرنے والی لہر ہے جو کہ خون کے بہاؤ کے بارے میں سراغ دیتی ہے۔ ہمارا دل خون کو مسلسل پمپ کر رہا ہے۔ یہ اپنے خانے سکیڑتا اور پھیلاتا ہے۔ پریشر بڑھتا ہے اور خون شریان میں داخل ہوتا ہے۔ یہ بہت طاقتور دھکا ہے اور جب کہ ختم ہوتا ہے تو دل کے خانوں میں پریشر گر جاتا ہے۔ خون پر لگنے والی فورس اب الٹ ہو گئی ہے اور جو خون خارج ہوا تھا وہ واپس آ جاتا لیکن اس کو روکنے کے لئے بیرونی گیٹ پر یکطرفہ والو چوکیداری کر رہے ہیں۔ واپس آنے کی فورس سے یہ والو بند ہو جاتے ہیں اور خون والو کے ٹشو سے ٹکرا کر واپس نہیں آ سکتا۔ اور یہ ٹکراؤ اتنا طاقتور ہے کہ یہ اپنے گرد کے ٹشو کی طرف دھکیلنے کا پریشر ڈالتا ہے اور یہ آگے سے آگے سے آگے منتقل ہوتا ہے۔ اور یہ پریشر ویو ہے جو جسم میں سفر کرتی ہے۔ اپنے راستے میں یہ ہڈیوں اور پٹھوں کو ہلکا سے دباتی ہے۔ پورے جسم میں یہ صرف چھ ملی سیکنڈ میں پھیل جاتی ہے۔ اور اگر آپ سٹیتھوسکوپ لگائیں یا جسم کے ساتھ کان لگائیں تو اس کو سن سکتے ہیں۔ یہ دل کی دھڑکن ہے۔ اگر یہ لہریں ٹشو میں سفر نہ کرتیں تو آپ دل کو سن نہ سکتے۔ یہ دھڑکن دہری ہے۔ دھک دھک کی دو pulses ہوتی ہیں کیونکہ دل کے چار ولو ہیں جو کہ جوڑوں کی صورت میں بند ہوتے ہیں۔ پہلے ایک اور پھر دوسرا۔ فزکس اور فزیولوجی کا ملاپ پورے جسم میں زندگی کی ایک نمایاں نشانی کو نشر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں گرمی تھی جس کا حل پسینے کی صورت میں نکالا لیکن اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پسینہ آ جانے کے بعد جسم میں پانی کے مالیکیولز کی تعداد پہلے سے کم ہو گئی ہے۔ جسم کو باہر سے پانی چاہیے تا کہ اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔ پانی کے گلاس کو پینے کے لئے بے تحاشا کام ہونا ہے اور اس سب کو آپس میں coordinate کئے جانا ہے۔ فیصلے اور کام، جو کہ جسم کے مختلف حصوں نے کرنے ہیں۔ پہلے زیرِشعور اور پھر شعوری طور پر دماغ میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دماغ کا ایک خلیہ خود میں زیادہ کام کا نہیں۔ یہ اسی وقت کام آتا ہے جب یہ ایک نیٹورک کا حصہ ہو۔ اور یہ نیٹورک اہم ہے۔ خلیات اور ان کے جوڑ ملکر دماغ بناتے ہیں۔ زیرِشعور ہونے والی پراسسنگ نے محسوس کیا کہ پانی کی سطح میں اضافہ کیا جانے کی ضرورت ہے۔ اس پراسسنگ کا نتیجہ شعور میں پیاس کے احساس کی صورت میں پہنچا۔ شعوری طور پر ہو جانے والے اس احساس کی وجہ سے یہ فیصلہ لے لیا گیا ہے کہ اس کمی کو پورا کیا جائے۔ اس کے لئے جسم میں کوئی مشروب انڈیلنا ہے۔ چلیں، اب کچن کو چلا جائے۔
لیکن کیسے؟ یہ کام جسم کے مختلف حصوں نے ملکر کر سرانجام دینا ہے۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
Your Ad Spot
ہفتہ، 25 مارچ، 2023
پیالی میں طوفان (100) ۔ نبض
Tags
Everyday Physics#
Share This
About Wahara Umbakar
Everyday Physics
لیبلز:
Everyday Physics
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں