آج زمین کا شمالی مقناطیسی پول کینیڈا کے شمال میں ایلسمیر جزیرے پر ہے اور زمین کے true north سے تقریباً چار سو کلومیٹر دور ہے۔ اور یہ اصل شمالی پول زمین کی محوری گردش سے ڈیفائن ہوتا ہے۔ پچھلے سال اس وقت کے مقابلے میں یہ چالیس کلومیٹر دور ہے۔ اور اس وقت یہ روس میں بحیرہ آرکٹکٹ کی طرف خراماں خراماں جا رہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جہاز رانی کے لئے یہ بڑا مسئلہ ہو گا لیکن ہماری دنیا بہت بڑی ہے اور یہ اتنا برا نہیں۔
سوال یہ کہ یہ مٹرگشتی کر کیوں رہا ہے؟ اس کی وجہ وہاں پر ہے جہاں سے یہ پیدا ہوتا ہے۔ اور یہ ہمیں یاددہانی کرواتا ہے کہ زمین کا اندرون محض پتھر کی گیند نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے پیروں سے بہت نیچے، ہماری زمین کا لوہے سے بھرا ہوا بیرونی کور سست رفتاری سے حرکت میں ہے۔ یہ حرارت کو مرکز سے سطح کی طرف منتقل کرتا ہے۔ زمین کی گردش ان پگھلی چٹانوں کو بھی گھماتی ہے۔ اس لوہے کی موجودگی کی وجہ سے بیرونی کور برقی موصل ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ الیکٹرومیگنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ خیال یہی ہے کہ زمین کے بیرونی کور میں سے گزرے والے کرنٹ زمین کے مقناطیسی فیلڈ کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اس تمام عمل کا انحصار پگھلی چٹانوں کی حرکت پر ہے اور ان کی حرکات کی تفصیلات کی وجہ سے مقناطیسی پول آوارہ گردی کرتے رہتے ہیں۔ یہ زمین کے محوری axis کے قریب قریب ہی رہتے ہیں کیونکہ لوہے سے بھری ان چٹانوں کی حرکت سیارے کی حرکت کی وجہ سے ہے، لیکن یہ ہم آہنگی exact نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر بہت ایکوریٹ سمت شناسی کرنا ہے تو اس کے لئے مقناطیسی فیلڈ کی موجودہ پوزیشن کا حساب رکھنے کی ضرورت ہے۔ اور اس کے روز بننے والے نقشے دونوں پول دکھاتے ہیں۔ نقشے کا قطب جنوبی مستقل ہے جب کہ مقناطیسی نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے میں اور آپ اس وجہ سے گم نہیں ہو جاتے۔ ہوابازی کی صنعت کو اس بارے میں بہت توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس کا ایک پہلو رن وے کے لیبل تبدیل کرتے رہنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ ائیرپورٹ جائیں یا رن وے دیکھیں تو ہر رن وے کے شروع میں ایک بڑا سا عدد لکھا ہو گا۔ دنیا کے ہر رن وے کو ایک ہی طرح سے لیبل کیا جاتا ہے۔ شمال سے اس کے زاویے کو دس پر تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ رن وے کا نمبر ہے۔ لاہور ائیرپورٹ میں رن وے کا نمبر 18 ہے۔ کیونکہ اس پر لینڈ ہونے والا یا یہاں سے اڑنے والا جہاز شمال سے 180 ڈگری پر اڑے گا۔ دنیا کی ہر رن وے کا نمبر 1 سے 36 کے درمیان اسی طرح لکھا ہوتا ہے۔ یہ پر کونسا شمال استعمال کیا جاتا ہے؟ یہ مقناطیسی شمال ہے۔ اور چونکہ یہ ایک جگہ ٹک کر نہیں رہتا تو کئی بار رن وے کے لیبل بدلنے پڑ جاتے ہیں۔
امریکہ میں ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی رن وے کا نمبر بھی 18 تھا لیکن جب رن وے کی مرمت ہوئی اور یہ واپس کھلی اس کا نمبر 19 کر دیا گیا کیونکہ مقناطیسی فیلڈ کی سمت بدل چکی تھی۔
رن وے کی سمت نہیں بدلی تھی لیکن زمین کا مقناطیسی فیلڈ بدل گیا تھا۔ اور ہوابازی کے حکام بوقتِ ضرورت یہ کام کرتے رہتے ہیں۔ چونکہ یہ تبدیل سست رفتار ہے تو اس کی ضرورت بہت زیادہ نہیں پڑتی۔
زمین کے یہ مقناطیسی قطبین ہمیں راہنمائی میں بہت مدد کرتے ہیں لیکن صرف اس میں نہیں۔ اور انہوں نے اپنی پیچھے جو سراغ چھوڑے ہیں، انہوں نے ارضیات کی سائنس کے سب سے متنازعہ، سادہ اور گہرے خیال کی تصدیق میں مدد کی تھی۔ یعنی کہ زمین کے یہ بھاری بھرکم پتھریلے برِاعظم ساکن نہیں، یہ حرکت میں ہیں۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
Your Ad Spot
ہفتہ، 18 مارچ، 2023
پیالی میں طوفان (95) ۔ آوارہ قطبین
Tags
Everyday Physics#
Share This
About Wahara Umbakar
Everyday Physics
لیبلز:
Everyday Physics
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں