ہر روز ہم اس زمین پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ہر روز ویرانوں کی صفائی ہو رہی ہے۔ ہم زمین کے اسی فیصد خشک حصے کی صفائی کر چکے ہیں۔ جانوروں کی حسیات کنکریٹ اور اسفالٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ مصنوعی روشنیاں ان کے لئے ایک اور مسئلہ ہیں جو کہ انہیں پریشان کرتی ہیں۔
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ شہر جنگلی حیات کے لیے بری جگہیں ہیں؟ نہیں، ایسا نہیں ہے۔ ان خطرات کے علاوہ بڑے مواقع بھی موجود ہیں جو انواع کے تنوع کے بھی ہیں۔ شہر کی حدود سے باہر، کھیت اور چراگاہیں کھاد کے سمندروں میں ڈوب رہے ہیں اور بنجر زمینوں میں تبدیل ہو رہے ہیں، اور جنگلات میں مشینیں ایک کے بعد ایک درخت کاٹ رہی ہیں۔ مٹی کو ناقابل مرمت حد تک سخت کر رہی ہیں۔ جبکہ شہروں میں، گھروں کی قطاروں کے درمیان، نئے، نسبتاً مستحکم مسکن نمودار ہو رہے ہیں۔ اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ تباہ شدہ زرعی صحراؤں سے بڑی تعداد میں انواع ان پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئی ہیں، جن میں ہزاروں پودے بھی شامل ہیں۔ سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ شمالی نصف کرہ میں مقامی علاقائی اور قومی پودوں کی تقریباً 50 فیصد انواع شہروں میں پائی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے مضافاتی علاقے اب انواع کے تنوع کی جگہیں بن رہی ہیں۔ پولینڈ میں پرندوں کی انواع کا 65 فیصد ان کے دارالحکومت وارسا میں پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھے شہر نووارد قدرتی علاقے ہیں، جو سمندر سے نکلنے والے آتش فشاں جزیروں کی مانند ہیں ایسے نووارد جزئریوں میں میں سال گزرنے کے ساتھ پودوں اور جانوروں کی آبادکاری ہو چکی ہوتی ہے۔ شہروں می انواع کے توازن میں آنے سے پہلے کئی دہائیاں یا حتیٰ کہ صدیاں لگ سکتی ہیں۔ برلن، میونخ اور ہیمبرگ (وہ شہر جن سے میں سب سے زیادہ واقف ہوں) میں آپ ایک مستقل اور سست، تبدیلی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ شروع میں، غیر مقامی انواع کی بڑی تعداد میں قدم جما لیتی ہے، کیونکہ وہ شہر کے باشندوں کے ذریعہ باغات اور پارکوں میں "لگائی" جاتی ہیں—یعنی متعارف کرائی جاتی ہیں۔ مقامی اقسام کو پھیلنے اور محلوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں کئی صدیاں لگتی ہیں۔ آپ ان کی پیش رفت کو جاننے کے لیے امریکہ اور اٹلی کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔ ریاستوں میں غیر مقامی پودوں کی تعداد مشرق سے مغرب کی طرف کم ہوتی ہے، جو یورپیوں کی آباد کاری کی لہروں کی عکاسی کرتی ہے، اور روم میں غیرمقامی انواع کی تعداد کل کا صرف 12.4 فیصد رہ گئی ہے۔ اس شہر کو یہ توازن حاصل کرنے میں دو ہزار سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔
آپ جانوروں کے ساتھ بھی ایسا ہی دیکھ سکتے ہیں۔ لومڑی جیسے جانور ماحول کی وسیع رینج میں ڈھل جاتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر، جانوروں کو پودوں کے مقابلے میں زیادہ مسائل ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بڑے علاقے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں بلیوں، دیگر پالتو جانوروں اور ٹریفک سے بھی خطرہ ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی نوع خاص طور پر کامیاب ہے—مثال کے طور پر کبوتر—تو ہم اس کے لئے مزید مہربان نہیں رہتے۔ کچھ جگہوں پر، ہم ان کے خلاف مہم بھی شروع کر دیتے ہیں۔ شہروں میں شہد مکھی پالنا خاص طور پر مثبت پیش رفت معلوم ہوتی ہے۔ کھلے دیہی علاقوں کے برعکس، شہروں میں گرمی میں کھلنے والے پھولوں کا ایک اچھا انتخاب ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ چھتوں کی تعداد اور ان سے پیدا ہونے والے شہد کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تتلیوں اور بھنبھیریوں کے لیے بھی کافی خوراک ہوتی ہے۔ اور اس طرح ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ لازمی نہیں کہ شہری حیات سے خالی ہوں۔ اچھے شہر حیاتیاتی تنوع سپورٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود، ہمیں ان کے اصل مسکنوں کے تحفظ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، جو کہ بالکل ایک مختلف مسئلہ ہے۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
اتوار، 30 مارچ، 2025
حیوانات کی دنیا (49) ۔ مصنوعی ماحول
Tags
Inner Life of Animals#
Share This
About Wahara Umbakar
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
لیبلز:
Inner Life of Animals
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں