آپ تتلیوں اور پتنگوں میں دو واضح فرق پائیں گے۔ تتلیاں خوبصورت رنگین ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، مور تتلی ہر پنکھ پر ایک بڑی آنکھ رکھتی ہے تاکہ پرندوں اور دیگر شکاریوں کو ڈرا سکے۔ اس کا جسم اور پر نسبتاً بال سے پاک ہوتے ہیں، اس لیے حملہ آور جو دیکھتا ہے وہ چمکدار اور واضح ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، پتنگے یک رنگی ہوتے ہیں۔ سرمئی اور بھورا ان کے پسندیدہ رنگ ہیں، کیونکہ وہ اپنے دن چھال اور شاخوں پر اونگھتے ہوئے، اندھیرے کا انتظار کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ دن کے وقت، وہ سست ہوتے ہیں اور آسانی سے پرندوں کا شکار بن سکتے ہیں، جو اپنی تیز آنکھوں سے رنگ کو پہچان سکتے ہیں۔ وہ پتنگا بدقسمت رہتا ہے جس کے پنکھوں کا رنگ اس درخت کی چھال سے میل نہیں کھاتا جس پر وہ آرام کر رہا ہے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ وہ غلط درخت پر بیٹھا ہے۔ ایسے نظر آ جانے والا پتنگا زندہ نہیں رہ پائے گا۔
زندہ رہنے کے لیے، پتنگے اور تتلیاں ہماری مصنوعی طور پر تبدیل شدہ دنیا کے مطابق بھی ڈھل جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، پیپرڈ پتنگا ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ 2 انچ ہے اور اس کے سفید پروں پر سیاہ دھبے ہیں۔ یہ بالکل برچ کی چھال کا رنگ ہے جس پر یہ آرام کرنا پسند کرتا ہے۔ انگلینڈ میں درخت تقریباً 1845 تک سفید تھے۔ اس کے بعد، صنعتی انقلاب اور کوئلے کے جلنے سے ہوا میں اتنی زیادہ کالک خارج ہوئی کہ چھال پر سیاہ گندی تہہ بننے لگی۔ وہ پتنگے جو پہلے اتنے اچھی طرح سے چھپے ہوئے تھے اب نمایاں ہو گئے، اور ان میں سے لاکھوں پرندوں نے کھا لیے، سوائے چند ایسے پتنگوں کے جو کہ “غلط” رنگ کے تھے۔ ایسے پتنگے ہمیشہ سے موجود تھے، اور ان کے پر سیاہ تھے۔ کسی وقت میں ایسا رنگ موت کا پروانہ تھا لیکن اب سیاہ پتنگے فاتح ثابت ہوئے۔ وہ بچ جانے والوں میں تھے اور یہی وجہ تھی کہ چند سالوں بعد زیادہ تر پیپرڈ پتنگے سیاہ تھے۔ 1960 کی دہائی کے آخر تک، جب ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے، صورتحال تبدیل نہیں ہوئی۔ اس وقت کوئلے پر پابندی لگی۔ ماحول کے قوانین آئے۔ اقدامات لئے گئے اور اس کے ساتھ درختوں کی چھال صاف ہونے لگی۔ اگلے بیس سال تک پیپرڈ پتنگے دوبارہ رنگ بدل چکے تھے کیونکہ اب ہلکا رنگ رکھنے والے بچ جاتے تھے۔
رات کو، چیزیں مختلف نظر آتی ہیں۔ رنگ زیادہ تر غیر اہم ہوتے ہیں ۔ کیڑے کھانے والے پرندے رات درختوں کی شاخوں پر سو رہے سوتے ہیں۔ اس وقت دوسرے شکاری منظرِ عام پر آتے ہیں۔ جیسا کہ چمگادڑیں۔ وہ شکار کرتے وقت دیکھنے پر کم اور الٹراساؤنڈ پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ وہ اونچی آوازیں نکالتے ہیں اور پھر اشیاء اور ممکنہ شکار سے واپس آنے والی گونج کو سنتے ہیں۔ بصری حربے بالکل بھی مدد نہیں کرتے۔ کیونکہ اڑنے والے ممالیہ جانور اپنے کانوں سے "دیکھ" رہے ہوتے ہیں۔ لہذا، پتنگوں کو خود کو سننے سے پوشیدہ بنانا ہوگا۔ لیکن آپ یہ کیسے کرتے ہیں؟ ایک طریقہ یہ ہے کہ لوٹانے کے بجائے آواز کو جذب کیا جائے۔ اور اسی لیے بہت سے پتنگے ایک موٹی روئیں دار تہہ سے ڈھکے ہوتے ہیں جو چمگادڑوں کی آوازوں کو جذب کرتی ہے یا اسے گڈمڈ کرتی ہے۔ پتنگے کی صاف تصویر کے بجائے، چمگادڑ کو زیادہ سے زیادہ کچھ دھندلا ملتا ہے۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
اتوار، 30 مارچ، 2025
حیوانات کی دنیا (46) ۔ تتلیاں اور پتنگے
Tags
Inner Life of Animals#
Share This
About Wahara Umbakar
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
لیبلز:
Inner Life of Animals
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں