باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 7 ستمبر، 2018

دنیا کی سب سے اونچی نامکمل عمارت


ساتھ لگی تصویر روگیونگ ہوٹل کی ہے۔ یہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونیانگ میں ہے۔ 105 منزلہ ہوٹل جو ایک ہزار اسی فٹ بلند ہے، پچھلے اکتیس برس سے زیرِ تعمیر ہے۔ اس کی تعمیر 1987 میں شروع ہوئی اور اس وقت کا ٹارگٹ یہ تھا کہ دنیا کا سب سے اونچے ہوٹل کا ریکارڈ توڑا جائے۔ ٹارگٹ 1989 میں اسے مکمل کرنے کا تھا جب شمالی کوریا نے نوجوانوں کے عالمی فیسٹیول کی میزبانی کرنا تھی۔ یہ میلہ گزر گیا، تعمیر جاری رہی۔ 1992 کو اس کا ڈھانچہ اپنی بلندی تک پہنچ گیا تھا۔ اقتصادی بحران کی وجہ سے کام رکتا اور شروع ہوتا۔ اس صورتحال کی وجہ سے اس کی بیرونی ڈھانچہ اور کھڑکیاں مکمل ہوتے ہوتے 2011 آ گیا۔ اس وقت پلان تھا کہ اس کو کِم اِل سونگ کی سو سالہ سالگرہ پر 2012 میں کھولا جائے مگر ایسا نہ ہوا۔ 2013 میں اس کے ایک حصے کو کھولنے کا اعلان ہوا لیکن پھر کینسل ہو گیا۔ آج 31 برس بعد بھی یہ ہوٹل مکمل نہیں۔ یہاں کوئی نہیں رہتا۔
دنیا کی نامکمل عمارات میں یہ بلڈنگ سب سے اونچی ہے۔ اگر یہ مکمل ہو جائے تو اب دنیا کا ساتواں سب سے بڑا ہوٹل اور تریسٹھویں سب سے اونچی عمارت ہو گی۔ اس شہر کی سکائی لائن میں یہ ادھوری عمارت سب سے نمایاں نظر آتی ہے۔ کچھ روز قبل اس کی ایک پوری سائیڈ پر ایک بڑی ایل ای ڈی سکرین نصب کی گئی ہے جس پر شمالی کوریا کا جھنڈا دکھایا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں