باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 7 ستمبر، 2018

آسٹریلیا کی پہلی مسجد


آسٹریلیا کو انگریز دورِ حکومت میں موٹرکار کی آمد سے قبل اونٹوں کے ذریعے جانا گیا تھا۔ اونٹ بھی باہر سے آئے اور ساربان بھی۔ برٹش انڈیا سے جانے والے پٹھان اس برِاعظم کے پہلے مسلمان آبادکار تھے۔ یہاں پر پہلی مسجد بھی انہی کی بنائی ہوئی ہے۔ یہ ماڑی مسجد ہے جو ایڈیلیڈ کے شمال میں 1882 میں بنائی گئی تھی۔ ساتھ لگی پہلی تصویر اس مسجد کی انیسویں صدی کی ہے۔ ساتھ تالاب ہے جہاں پر وضو کیا جاتا تھا۔

آہستہ آہستہ یہاں پر اگلی نسلوں میں اس علاقے میں مذہب کی پریکٹس ختم ہوتی گئی۔ 1953 میں یہ مسجد غیرفعال ہو گئی۔ دوسری تصویر اس مسجد کی 2000 میں لی گئی ہے۔ یہ اب سیاحوں کے لئے ایک یادگار ہے۔ اس شہر کی دوسری مسجد بھی اب بند ہو چکی ہے۔

تیسری تصویر یہاں پر قبرستان کی۔ برطانوی انڈیا سے گئے ان ساربانوں میں سے کچھ اب یہاں دفن ہیں۔ ان کی تیسری اور چوتھی نسلیں یہاں پر رہ رہی ہیں۔

اس وقت آسٹرییلیا میں تین سو سے زائد مساجد ہیں۔ یہاں رہنے والے چھ لاکھ مسلمانوں میں سے دو تہائی پہلی نسل کے تارکینِ وطن ہیں۔
اس جگہ کے بارے میں ایک آرٹیکل یہاں سے
https://www.vice.com/…/the-birthplace-of-islam-in-australia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں