ہمارے لئے یہ روزمرہ کا مشاہدہ ہے کہ گریویٹی ٹھوس اشیا کو کھینچتی ہے۔ لیکن ان ٹھوس اشیا کے اردگرد سیال بھی بہہ رہے ہیں۔ ہوا اور پانی اپنے پر لگی قوت کی وجہ سے جگہیں بدلتی ہیں۔ اور یہ ایک ٹریجڈی ہے کہ ہم انہیں اتنی آسانی سے نہیں دیکھ پاتے جیسے پتے کو گرتا ہوا دیکھتے ہیں۔ مائع پر بھی ویسی ہی قوت لگتی ہے جیسا کہ ٹھوس اشیا پر لیکن یہ اپنی شکل برقرار نہیں رکھتے اس لئے فلوئیڈ ڈائنامکس کی دنیا خوبصورت ہے۔ لہراتی، بل کھاتی، بھنور اور چکر بناتی، عجیب دنیا جو ہر جگہ پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھال کی قوت کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کسی شے کے اندر کیا ہے۔ آپ ایک کین کوکاکولا کا لیں اور دوسرا ڈائیٹ کوکا کولا کا۔ ان کو پانی میں ڈالیں تو ڈائیٹ کولا والا کین تیرنے لگے گا۔ ان دونوں میں حجم ایک ہی ہے۔ فرق اس کا ہے جو کہ اس کے اندر ہے اور یہ چینی ہے جو کہ کثیف ہے۔ ایک کین میں 35 سے 50 گرام چینی ہوتی ہے۔ اور اس اضافی ماس سے فرق پڑتا ہے جو کہ اسے پانی سے بھاری کر دیتا ہے اور یہ ڈوب جاتا ہے۔ ڈائیٹ کولا میں جو sweetener ڈالا جاتا ہے، اس کا ماس بہت کم ہے تو یہ بنیادی طور پر پانی اور ہوا سے بھرا ہے اس لئے تیرتا ہے۔
ایک اور مفید مثال کچے انڈے کی ہے۔ یہ پانی سے زیادہ کثیف ہیں تو یہ سرد پانی میں ڈوب کر نیچے پڑے رہیں گے۔ لیکن اگر یہ فریج میں کئی دنوں سے پڑے ہیں تو یہ رفتہ رفتہ کچھ خشک ہو چکے ہوں گے۔ اور کچھ پانی اس کے چھلکے کے مساموں کے ذریعے فرار ہو چکا ہو گا۔ اس کی جگہ گول والے حصے میں ہوا کے مالیکیول نے لے لی ہو گی۔ ایسا انڈا جو تقریباً ایک ہفتہ پرانا ہے، ڈوب جائے گا لیکن اس کا نوکیلا کنارہ اوپر کی طرف رہے گا۔ لیکن اگر انڈا مکمل طور پر تیرنے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈا زیادہ پرانا ہے۔ ناشتے میں کھانے کے لئے کسی اور چیز کا سوچا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
Your Ad Spot
اتوار، 12 فروری، 2023
پیالی میں طوفان (25) ۔ ڈائیٹ کولا اور خراب انڈا
Tags
Everyday Physics#
Share This
About Wahara Umbakar
Everyday Physics
لیبلز:
Everyday Physics
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں