ہیلئم کا غبارہ اوپر کیوں جاتا ہے؟ اس کی وہی وجہ ہے جو بحری جہاز اور لکڑی کو پانی کی سطح پر رکھتی ہے۔
گیس اور مائع دونوں ہی سیال (fluid) کہلاتے ہیں۔ کیونکہ یہ بہہ سکتے ہیں۔ ٹھوس اشیا ان سیال میں حرکت کر سکتی ہیں۔ گریویٹی کے ساتھ ہونے والی کُشتی میں سیال کے ہاتھوں ہونے والی شکست انہیں بلند کر دیتی ہے۔
گریویٹی کی لگنے والی مسلسل فورس اشیا کو غیرمستحکم کر سکتی ہے۔ اشیا اس وقت تک حرکت کرتی رہیں گی جب تک یہ توازن واپس نہیں آ جاتا۔ اگر ٹھوس شے غیرمستحکم ہو جائے تو یہ گر جاتی ہے۔ میز سے گرنے والا گلاس ہو یا الجھ کر گرنے والا فٹبال کا کھلاڑی، یہ غیرمتوازن قوت کی وجہ سے شے کی حالت میں ہونے والی تبدیلی ہے۔ اگر ٹھوس شے غیرمستحکم ہو جائے تو اس کے گرد کی گیس یا مائع بہہ کر اسے جگہ دے دیتے ہیں۔ لیکن اگر غیرمستحکم ہونے والی شے غبارے جیسی ایک ٹھوس شے نہ ہو بلکہ خود سیال ہی ہو؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی سیال کو گریویٹی کی تسلی کے لئے اپنی ترتیب بدلنی پڑے۔ گرم ہوتا ہوا سیال اوپر جائے گا اور سرد فلوئیڈ اس کے نیچے جگہ لینے آئے گی۔ اور یہ مسلسل کنوکشن کرنٹ جاری رہے گا۔
کنوکشن کے ایسے ہی چکر توانائی کو حرکت دیتے ہیں اور اگر کسی سیال کو نیچے سے گرم کیا جائے تو اس اسی طریقے سے شئیر کرتے ہیں۔
اور یہ وجہ ہے کہ چولہے پر دیگچی اتنی موثر ہے۔ گریویٹی کے بغیر یہ کام نہیں کرے گی۔
جب کہا جاتا ہے کہ “گرم چیز اوپر جاتی ہے” تو یہ مکمل طور پر درست نہیں۔ زیادہ ٹھیک بات یہ ہے کہ “سرد فلوئیڈ ڈوب اس لئے جاتا ہے کہ یہ گریویٹی کی کشتی جیت جاتا ہے”۔
لیکن یہاں پر ایک مشورہ: اگر کسی کی اس طریقے سے تصصیح کریں گے تو یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ کا شکریہ ادا کرے گا۔
(جاری ہے)
Post Top Ad
Your Ad Spot
اتوار، 12 فروری، 2023
پیالی میں طوفان (26) ۔ حرارت کا چکر (convection)
Tags
Everyday Physics#
Share This
About Wahara Umbakar
Everyday Physics
لیبلز:
Everyday Physics
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
علم کی تحریریں۔ مجھے امید ہے کہ میری یہ کاوش آپ سب کو پسند آئے گی اگر آپ نے میری اس کاوش سے کچھ سیکھا ہو یا آپ کے لئے یہ معلومات نئی ہوں تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ
۔
وہارا امباکر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں