باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 5 ستمبر، 2018

آن لائن تعلیم



بنگالی نژاد طالبہ، نادیہ خان، کو ریاضی پڑھنے میں مشکل کا سامنا تھا۔ اس نے اپنے چچا، سلمان امین خان، سے ریاضی سیکھنے کے لئے رابطہ کیا، سلمان نے آن لائن اسے ٹیوشن پڑھانا شروع کی۔ کچھ دیر بعد دونوں کو لگا کہ یوٹیوب بہتر ذریعہ ہے۔ سلمان نے 2006 میں یوٹیوب پر اکاؤنٹ بنایا اور لیکچر وہاں پر رکھ دئے۔ نادیہ اپنے وقت میں انہیں روک کر اور دوبارہ پیچھے کر کے بھی سن سکتی تھی۔ ان لیکچرز کو کچھ اور لوگوں نے بھی سننا شروع کیا۔ اس پر اچھی فیڈبیک آنا شروع ہو گئی۔ سلمان خان نے اپنی نوکری چھوڑی اور اپنے کمرے میں بند ہو کر ان لیکچرز کی ویڈیوز ریکارڈ کرنا شروع کر دیں۔ اگلے نو ماہ صرف اپنی بچائی گئی رقم پر گزارا کیا جس کے بعد پہلی فنڈنگ ملی۔ یہ کہانی ہے خان اکیڈمی کی شروعات کی۔ دنیا کی سب سے مشہور آن لائن درسگاہ، جس کی ویڈیوز سوا ارب سے زائد بار دیکھی جا چکی ہیں۔ بل گیٹس نے بھی ایک انٹرویو میں ذکر کیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پڑحانے کے لئے اسی کا استعمال کرتے ہیں۔

سلمان خان کا دنیا کے لیے کنٹربیوشن زیادہ تر بڑے سیاسی لیڈروں، ٹیکنالوجی کے قد آور لوگوں یا ارب پتیوں سے زیادہ ہے اور انہیں دنیا کے سو موثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ آپ میں سے بھی کوئی اس سائٹ پر جا کر اپنی مرضی کا موضوع مفت سیکھ سکتا ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں طالب علم، والدین اور اساتذہ گھروں اور سکولوں میں اسے استعمال کر رہے ہیں۔

لیکن یہ کہانی سلمان خان کی نہیں، ہماری ہے۔ بہتر ہوتے رابطے اور بڑھتا مواد اب یہ ممکن کر رہا ہیں کہ آپ دنیا میں جس جگہ پر بھی ہوں، کچھ بھی سیکھنا ممکن ہے۔ فاصلوں کی دیواریں اس طرح نہیں جیسے اس صدی کے آغاز میں تھیں۔ خان اکیڈمی واحد جگہ نہیں، دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں نے اپنے کورس انٹرنیٹ پر رکھ دئے ہیں جن سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس فون یا کمپیوٹر ہے تو انٹرنیٹ کے ذریعے ہر چیز کی رسائی آپ کو ہے۔ آپ چاہیں تو اس کو اپنے تعصبات مضبوط کرنے کے لئے استعمال کریں، علم کا مذاق اڑانے کے لئے، اپنا غصہ دوسروں کی تضحیک کر کے نکالنے پر یا پھر اپنی دنیا اور زندگی کو بہتر سمجھنے میں۔ انتخاب آپ کا اپنا ہے۔

انٹرنیٹ پر جہالت اور جھوٹ خاصی مقدار میں مل جائے گی اس لئے معلومات کا سورس درست رکھنا ضروری ہے۔ خان اکیڈمی ان بہت سے سورسز میں سے ایک ہے جہاں مستند معلومات بہت اچھے انداز میں مل جائے گی۔ اس کی رسائی یہاں سے
https://www.khanacademy.org/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں