معلومات ترتیب کا نام ہے۔ ہمارے ڈی این اے کے مالیکیولز کی ترتیب ہمارے بارے میں معلومات ہے۔ صفر اور ایک کے ہندسوں کی ایک خاص ترتیب انٹرنیٹ میں سے گزری ہے، آپ کی سکرین ایک ترتیب سے روشن ہوئی ہے جس سے آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں۔ حروف کی ترتیب الفاظ ہیں، الفاظ کی ترتیب جملے۔ یہ جملے معلومات رکھتے ہیں۔ لیکن تمام معلومات کی اہمیت ایک جیسی نہیں، اس میں بہت کچھ اضافی ہے۔ انفارمیشن تھیوری کے مطابق ہماری بولے جانے والی زبانوں میں یہ اضافیت پینسٹھ سے ستر فیصد ہے۔ یعنی بہت سے الفاظ نکال کر بھی زبان کو سمجھا جا سکتا ہے۔ اس وجہ سے آپ اس طرح کا جملہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
if u cn rd ths
u cn gt a gd jb w hi pa
u cn gt a gd jb w hi pa
اسی طرح تصاویر یا ویڈیوز کو ایک ہزاروں حصے تک کمپریس کیا جا سکتا ہے اور پھر بھی ہم ان میں سے مطلب نکال سکتے ہیں۔ ہمارا دماغ ان پیٹرنز کو پہچان کر ان میں سے مطلب نکالنے میں مہارت رکھتا ہے۔
اب مندرجہ ذیل تین پیٹرنز کا جائزہ لے کر بتائیں کہ ان میں سے کونسا پیٹرن زیادہ معلومات رکھتا ہے۔
111111111111111111111111111111111111111111111111
987987987987987987987987987987987987987987987987
403079700403402101532902562354444977906695370306
987987987987987987987987987987987987987987987987
403079700403402101532902562354444977906695370306
پہلی سطر سب سے زیادہ باترتیب ہے لیکن معلومات کے حوالے سے سب سے کم معلومات اس میں ہے۔ صرف یہ بتانا کافی ہے کہ 1 کا ہندسہ دہرایا جا رہا ہے۔ دوسری سطر میں بے ترتیبی میں اضافہ ہو گیا۔ اس معلومات کو کسی کو بتانے کے لئے اب دہرائے جانے والے تین ہندسوں کا ذکر کرنا ہے، یعنی اس میں انفارمیشن کانٹینٹ بڑھ گیا۔ تیسری سطر جو کہ سب سے بے ہنگم ہے، وہ سب سے زیادہ معلومات رکھتی ہے جسے پھر مزید کمپریس نہیں کیا جا سکتا۔ اب اگر اسے انٹروپی کی نظر سے دیکھیں تو معلومات انٹروپی ہے۔
تھرموڈائنمکس کا دوسرا قانون ہمیں اینٹروپی کے بارے میں بتاتا ہے کہ وقت کے تیر کا تعلق انٹروپی سے ہے اور وقت کے ساتھ بے ترتیبی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ اضافہ انفارمیشن کانٹینٹ میں ہے۔ معلومات میں ہونے والے اضافہ رینڈم ہے۔
اب اس سے نکلتے کچھ سوال
کیا مستقبل کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے؟
بہت حد تک ہاں۔ آخری جز تک نہیں۔ اس کی وجہ کوانٹم مکینکس، تھیوری آف کےاوس اور تھرموڈائنمکس میں۔ یہ رینڈم نس خود کڑے اصولوں کے تابع ہے۔ تفصیل نیچے دی گئی ویڈیو سے،
کیا مستقبل کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے؟
بہت حد تک ہاں۔ آخری جز تک نہیں۔ اس کی وجہ کوانٹم مکینکس، تھیوری آف کےاوس اور تھرموڈائنمکس میں۔ یہ رینڈم نس خود کڑے اصولوں کے تابع ہے۔ تفصیل نیچے دی گئی ویڈیو سے،
یہ نئی معلومات آتی کہاں سے ہے اور اگر آتی بھی ہے تو ہم سے اس کا کیا تعلق؟
اس کی ابتدا کوانٹم مکینکس سے ہے۔ پوری تفصیل ویڈیو میں
اس کی ابتدا کوانٹم مکینکس سے ہے۔ پوری تفصیل ویڈیو میں
فزکس کی گہری سمجھ رکھنے والوں کے لئے سوچنے کے لئے دو سوال، جن کا ذکر ویڈیو میں نہیں۔
انفارمیشن کے حوالے سے کائنات کا مسلسل اور تیز ہونے والا پھیلاؤ کیوں ضروری ہے؟
ہولوگرافک پرنسپل کے ساتھ بڑا مسئلہ کیا ہے؟
ہولوگرافک پرنسپل کے ساتھ بڑا مسئلہ کیا ہے؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں