باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 9 نومبر، 2023

جغرافیہ کی طاقت (22) ۔ ایران ۔ جنگ


ایران کے پڑوس میں صدام حسین کی سیکولر آمریت تھی۔ اسے ہمسائے میں اسلامی ریاست کا قیام بیک وقت خطرہ بھی لگا اور موقع بھی۔ خطرہ اس لئے کہ یہ ان کے اپنے ملک کی شیعہ آبادی کو بغاوت پر ابھار سکتا تھا۔ موقع اس لئے کہ ایران نے دنیا میں اپنے دوست کھو دیے تھے۔ انہوں نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور جیسا کہ ہم ایران کے جغرافیہ خدوخال میں دیکھ چکے ہیں کہ یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں تھا۔
صدام حسین کا خیال تھا کہ انقلاب کی افراتفری میں یہ شط العرب کے مشق کے علاقے پر قبضہ کر سکیں گے۔ خوزستان میں عرب آبادی تھی اور یہاں تیل کے ذخائر بھی تھے۔ یہ عراق کی جائیداد میں مفید اضافہ ہوتا۔ لیکن آٹھ سال کی خونریز جنگ کے بعد یہ جنگ بغیر نتیجے کے ختم ہو گئی۔
بعد میں ڈی کلاسیفائی ہونے والی گفتگو سے پتا لگتا ہے کہ جنگ شروع کرتے وقت عراق کا خیال تھا کہ یہ بہت مختصر جنگ ہو گی جس میں ایران عراق سرحدی تنازعے کا ان کے حق میں تصفیہ ہو جائے گا لیکن یہ تباہ کن رہی جس میں دس لاکھ سے زیادہ اموات ہوئیں۔ عراق نے ابتدا میں اچھی پیشقدمی کی اور خوزستان کے دارالحکومت خرمشہر پر قبضہ کر لیا۔ لیکن یہ آبادان کی تیل کی بندرگاہ پر قبضہ نہ کر سکی۔ چند ہفتوں بعد پیشقدمی رک چکی تھی۔ زاگروس کا پہاڑ سامنے تھا اور مورال ختم ہو چکا تھا۔ دو سال تک عراقی قبضہ خرمشہر پر رہا جو کہ 1983 میں ایران نے بڑا حملہ کر کے چھڑوا لیا۔ شہر کی آبادی اس دوران تہس نہس ہو گئی۔ اس کو اب ایران میں خونین شہر (خون کا شہر) بھی کہا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 اس میں ایرانی فوج کی فتح جنگ کا اہم موڑ ثابت ہوا جس کے بعد عراقی فوج کو واپس سرحد پار دھکیل دیا گیا۔ دونوں اطراف سے شہروں پر فضائی حملے ہوتی رہی جس میں بغداد اور تہران  پر بمباری بھی شامل تھی۔ ایران نے عراق کے علاقوں پر قبضہ شروع کر دیا۔ 1988 میں عراق نے بھاری اور کامیاب جوابی وار میں ایران کی طرف سے چھینے گئے علاقے چھڑوا لئے۔ جب دونوں بہت تھک گئے تو اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنگ بندی قبول کر لی اور اپنی افواج کو واپس جنگ سے پہلے کی حالت میں لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت اللہ خمینی کی وفات اگلے سال ہو گئی۔ یہ عہدہ آگے منتقل ہو گیا۔
(جاری ہے)

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں