باتیں ادھر ادھر کی

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 6 ستمبر، 2018

یہ پوسٹ کیوں لائک کی؟ فیس بُک کے استعمال کی نفسیات


فیس بُک اور سوشل میڈیا میں حصہ لینے والوں کی نفسیات پر کئی طرح کی سٹڈیز ہو چکی ہیں، ان سے نکلنے کچھ سوالوں کے جوابات (ان کے لنک آخر میں)۔
اس کی عادت چھٹتی کیوں نہیں؟
فیس بُک کے استعمال کا بڑا مضبوط کنکشن دماغ کے ریوارڈ سنٹر نیوکلئیس اکمبنز سے ہے۔ یہں پر خوراک، دولت، معاشرتی قبولیت، جنسِ مخالف سے تعلقات کے جذبات ہیں۔ جب یہاں کچھ اچھا فیڈبیک ملے تو دماغ کا یہ حصہ روشن ہو جاتا ہے۔
ایک اور تحقیق جسم پر ہونے والے نفسیاتی ری ایکشن جیسا کہ آنکھ کی پتلیوں کے سائز پر کی گئی۔ فیس بُک کا استعمال فلو سٹیٹ میں لے جا سکتا ہے۔ یہ دماغ کی وہ حالت ہے جب آپ کسی چیز میں مکمل اور خوشی سے گُم ہو جاتے ہیں۔
آپ کسی کا سٹیٹس، تصویر یا کسی پیج کی پوسٹ لائک کیوں کرتے ہیں؟
1۔ یہ کسی سے رابطے کا آسان طریقہ ہے۔ کوئی چیز اچھی لگی اور کہنے کو الفاظ سمجھ نہیں آ رہے، آسان طریقہ ایک بٹن دبانا ہے۔ کسی سے کچھ کہے بغیر کچھ کہنے کے اس طریقے پر ایلن مورگن کے تجربے کی تفصیل نیچے لنک سے۔
2۔ اپنے کسی دوست سے یا اپنے جیسی سوچ رکھنے والے سے اظہارِ یکجہتی کے لئے۔ اس امید پر کہ یہ اس کے ذہن میں آپ کے لئے اچھا خیال پیدا کرے گا۔
3۔ لائیک کا بٹن دبانا آپ کی شناخت ہے۔ اٹھاون ہزار لوگوں پر ہونے والی تحقیق سے پتا لگا کہ آپ کس چیز پر لائیک کا بٹن دبائیں گے، فیس بُک شاید آپ کے بارے میں آپ سے بھی بہتر یہ جانتا ہے۔ آپ کن چیزوں پر لائیک کا بٹن دباتے ہیں، اس کا گہرا تعلق آپ کے رنگ، نسل، سیاسی نظریے، جنس اور عمر وغیرہ سے ہے اور صرف اس کی ہسٹری دیکھ کر فیس بُک آپ کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہے۔
آپ کمنٹ کیوں کرتے ہیں؟
آسان جواب یہ کہ اس لئے کہ کہنے کو کچھ ہوتا ہے لیکن جن کی پوسٹ یا تصاویر پر کمنٹ کیا جائے، اس کا اثر لائیک کی نسبت بہت مختلف ہوتا ہے۔ اس سے تنہائی کے خیال میں کمی ہوتی ہے جو صرف لائیک سے نہیں ہوتی۔ کسی کو پرائیویٹ پیغام بھیجنا تنہائی دور کرتا ہے لیکن اس کے لئے اس بھی زیادہ مؤثر کمنٹ کرنا ہے۔
آپ فیس بُک پر سٹیٹس کیوں اپڈیٹ کرتے ہیں؟
فیس بُک استعمال کرنے والے دوسروں کے سٹیٹس کو لائیک یا اس پر کمنٹ تو کرتے رہتے ہیں لیکن اپنا سٹیٹس کم لوگ بدلتے ہیں۔ ایک چوتھائی لوگ ایسا کبھی بھی نہیں کرتے۔ اپنی تنہائی دور کرنے اور سماجی تعلقات بڑھانے کے لئے فیس بُک کا یہ بہترین استعمال ہے۔ آپ کا سٹیٹس دوسروں کے لئے ناپسندیدہ ہونے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اگر آپ ضرورت سے زیادہ معلومات دیں یا دوسروں کی تصاویر یا ان کے بارے میں کچھ بغیر پوچھے شئیر کریں۔
اگر آپ کے نئے سٹیٹس کو کوئی لائیک یا کمنٹ نہ بھی کرے تو بھی یہ آپ کی تنہائی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے دوستوں کی پوسٹس پر لوگ زیادہ رائے دے رہے ہیں جبکہ آپ کو نہیں تو یہ مایوسی کا باعث بن سکتا ہے۔
آپ شئیر کیوں کرتے ہیں؟
1۔ اچھی اور دلچسپ معلومات یا تفریحی مواد اپنے جاننے والوں کو پہنچانا
2۔ اپنی شناخت۔ تا کہ دوسرے جان سکیں کہ دنیا کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں۔
3۔ اپنے جاننے والوں سے تعلق مضبوط کرنا۔ یہ رابطے کا طریقہ ہے۔
4۔ اپنی ذہنی آسودگی۔ شئیر کر کے دنیا میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
5۔ جس طرح کی کاز آپ کی پسندیدہ ہے، اس کا پیغام دوسروں تک پہنچا کر ان کی رائے بدلنے کی کوشش
فیس بُک کا تاریک پہلو
لوگ اپنی زندگیوں کا اچھا پہلو فیس بُک پر شئیر کرتے ہیں۔ دوسروں کی ہنستی مسکراتی زندگیاں شاید مکمل سچ نہیں لیکن یہ آپ کو حسد اور اپنی زندگی کے بارے میں غلط خیالات میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ اس سے اپنے بارے میں منفی خیالات جنم لے سکتے ہیں۔
فیس بُک کا تاریک تر پہلو
اگر آپ فیس بُک پر دوسروں کو پڑھتے یا دیکھتے رہتے ہیں لیکن کسی چیز میں حصہ نہیں لیتے۔ نہ کچھ لکھتے ہیں، نہ کچھ لائیک کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو پیغام بھیجتے ہیں تو یہ آپ کی تنہائی اور ڈپیریشن میں اضافے کا باعث بنتا ہے
فیس بُک کا تاریک ترین پہلو
جھوٹی افواہوں، خبروں اور غلط معلومات کا زرخیر ترین میدان ہے۔ کوئی بھی جھوٹی خبر، پرتعصب معلومات کسی بھی بھیس میں ہو جو ہمارے خیالات سے مطابقت رکھتی ہو، اسے آگے بڑھانا بہت آسان ہے۔ اس لئے ہر نئی چیز کو، خاص طور پر اگر آپ کے خیالات سے مطابقت رکھے، اسے پرکھ لیں۔

فیس بُک کی کامیابی کا راز - نیوروسائنس کے حوالے سے
https://www.medicalnewstoday.com/articles/265509.php
فیس بُک کی کامیابی کا راز - سائیکو فزیولوجی کے حوالے سے
online.liebertpub.com/doi/abs/10.1089/cyber.2010.0377
آپ کی ایکٹویوٹی سے شخصیت کا تجزیہ
http://www.pnas.org/content/112/4/1036
لائیک کرنے کی طاقت - نفسیات کے حوالے سے
https://www.psychologytoday.com/…/rewired-…/201207/the-power
کمنٹ کرنا تنہائی کو کیسے کم کرتا ہے
https://www.theatlantic.com/…/is-facebook-making-us…/308930/
سٹیٹس بدلنے کا تنہائی سے تعلق
http://journals.sagepub.com/doi/abs/10.1177/1948550612469233
سوشل نیوٹورکنگ میں آسٹراسزم
https://espace.library.uq.edu.au/view/UQ:293357

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں